روس کے صدر پوتن پہنچے بھارت، وزیراعظم مودی نے ایئرپورٹ پر گلے لگا کر کیا پرتپاک استقبال
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،انتظار اب ختم ہو چکا ہے اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن دہلی میں پہنچ چکے ہیں۔ روسی صدر کا طیارہ پالم ایئر پورٹ پہنچا، جہاں ان کے استقبال کے لیے وزیر اعظم مودی پہلے سے موجود تھے اور جیسے ہی ولادیمیر پوتن طیارے سے باہر نکلے، پی ایم مودی نے انہیں گلے لگا لیا۔
انتظار اب ختم ہو چکا ہے اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن دہلی میں پہنچ چکے ہیں۔ روسی صدر کا طیارہ پالم ایئر پورٹ پہنچا، جہاں ان کے استقبال کے لیے وزیر اعظم مودی پہلے سے موجود تھے اور جیسے ہی ولادیمیر پوتن طیارے سے باہر نکلے، پی ایم مودی نے انہیں گلے لگا لیا۔ اس کے بعد دونوں ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر وزیر اعظم کے رہائش گاہ کی طرف روانہ ہو گئے۔
یہ ولادیمیر پوتن کے دو روزہ ہندوستان دورے کی باضابطہ شروعات ہے، جس کے تحت وہ آج رات وزیر اعظم مودی کے ساتھ پرائیویٹ ڈنر کریں گے اور کل 23ویں ہندوستان–روس سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ان کے ساتھ آئے اعلیٰ سطحی روسی وفد کے ساتھ کئی اہم معاہدوں اور اقتصادی تعاون پر گفتگو ہونے کی امید ہے۔ دہلی میں پوتن کے پہنچتے ہی سیکورٹی انتظامات اور وی وی آئی پی موومنٹ کو اعلیٰ ترین سطح پر لے جایا گیا ہے۔
بتادیں کہ یوکرین جنگ کے بعد یہ پوتن کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے، اس لیے سفارتی، سیکورٹی اور لوجسٹک لحاظ سے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے کئی علاقوں میں ان کے استقبال کے لیے فلیکس بورڈ اور روسی پرچم لگا دئے گئے ہیں، جبکہ ٹریفک ڈائیورژن اور سیکورٹی رنگ پہلے سے نافذ ہیں۔
صدر پوتن کے دہلی پہنچنے سے پہلے ہندوستان دفاعی وزیر راجناتھ سنگھ اور روسی دفاعی وزیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی ہے۔ یہ میٹنگ سربراہ اجلاس سے پہلے ہندوستان–روس دفاعی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لحاظ سے نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے ۔
آپ کا تبصرہ