14 اکتوبر 2025 - 17:13
CAS کا تاریخی فیصلہ؛ جمناسٹک کے عالمی مقابلوں میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی کی توثیق

کھیلوں کی ثالثی عدالت (CAS) نے، جکارتہ میں ہونے والی جمناسٹک کے عالمی چیمپئن شپ میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر پابندی کی توثیق کر دی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسرائیل کو توقعی تھی کہ سپورٹس کورٹ آف اربٹریشن (CAS) جکارتہ میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے اس کے کھلاڑیوں پر سے پابندی ہٹائی جائیں گی، لیکن عدالت نے اسرائیل کی درخواست مسترد کر دی، جس سے صہیونیوں کو کھیلوں کے میدان میں سب سے بڑا دھچکا لگا ہے۔

اس طرح اسرائیل کے چھ جمناسٹس، ـ جن میں ٹوکیو اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والا کھلاڑی بھی شامل ہے، ـ جکارتہ میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ سے منع کئے گئے ہیں۔

انڈونیشیا کی حکومت نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اس نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور اپنے عوام کے وسیع پیمانے پر احتجاج کے پیش نظر اسرائیلی جمناسٹک ٹیم کے تمام اراکین کے ویزے منسوخ کر دیئے ہیں۔ اسرائیلیوں نے فوری طور پر اس سب سے بڑی مسلمان ریاست کے اقدام کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سپورٹس کورٹ آف اربٹریشن میں شکایت درج کرائی۔

اب CAS نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی کھلاڑیوں کے انڈونیشیا داخلے کے ویزا جاری کرنے کا اسے کوئی اختیار نہیں ہے اور جکارتہ کے حکام کا فیصلہ مکمل طور پر ان کی دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

اس طرح صیہونی ریاست کے کھلاڑی پچھلے کئی سالوں میں پہلی بار کسی عالمی مقابلے سے محروم ہوئے ہیں، اور اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم" نے اعتراف کے مطابق، اس فیصلے کی وجہ سے اسرائیلی راست کو "کھیلوں کی دنیا میں سب سے بڑا  دھچکا" برداشت کرنا پڑا ہے۔

CAS کا تاریخی فیصلہ؛ جمناسٹک کے عالمی مقابلوں میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی کی توثیق

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha