عالمی بیداری

  • ویڈیو | عالمی بیداری bbc کے لائیو نشریات تک پہنچ گئی

    عالمی بیداری؛

    ویڈیو | عالمی بیداری bbc کے لائیو نشریات تک پہنچ گئی

    بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، رسام میڈیا کے ٹیلی گرام چینل نے "عالمی بیداری bbc کی براہ راست نشریات تک پہنچ گئی" کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کی اور وضاحت کی: لیورپول کالج سے bbc نیٹ ورک کے لائیو نشریات میں، جب رپورٹر نے ایک طالب علم سے اس کے امتحانی نتائج کے بارے میں پوچھا، تو اس نے نمبروں کے بجائے اچانک کہا: ""میں کہنا چاہتا ہوں کہ فلسطین کو آزاد کرو، نسل کشی بند کرو۔ bbc بھی اس معاملے [فلسطین پر قبضے اور اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی] میں شریک ہے۔"... رپورٹر نے فوری رد عمل ظاہر کیا اور اس کی بات کاٹتے ہوئے کہا: "ہم آج A لیول کے نتائج پر بات کر رہے ہیں، غزہ کا معاملہ الگ ہے۔"