اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق مصر میں منعقد ہونے والے شرم الشیخ اجلاس سے قبل عراقی وزیرِاعظم محمد شیاع السودانی نے اپنی واضح پوزیشن ظاہر کرتے ہوئے مصری اور امریکی فریقوں کو مطلع کیا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نتانیاہو اس اجلاس میں شریک ہوئے تو عراق اس اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔
یہ اجلاس غزہ کی تازہ صورتحال کے حوالے سے بلایا جا رہا ہے۔
ادھر اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ اور ممکنہ صہیونی حکام کی شرکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مصر کی جانب سے اجلاس میں شرکت کی دعوت کو مسترد کر دیا ہے۔
13 اکتوبر 2025 - 17:54
News ID: 1738257

عراقی وزیرِاعظم محمد شیاع السودانی نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نتانیاہو شرم الشیخ میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوئے تو وہ اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
آپ کا تبصرہ