6 اکتوبر 2025 - 09:25
جس ملک میں رہو، اس سے محبت کرو،ضیاء الرحمٰن برق نے یہ بیان کیوں دیا

سنبھل مسجد تنازعہ اور’آئی لومحمد‘ مہم پرسماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق نے کہا کہ مسلمان ہندوستان کے وفادار ہیں، کیونکہ اسلام ملک سے محبت سکھاتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سچے مسلمان ملک اور مذہب دونوں کا احترام کرتے ہی

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،سنبھل مسجد تنازعہ اور’آئی لومحمد‘ مہم پرسماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق نے کہا کہ مسلمان ہندوستان کے وفادار ہیں، کیونکہ اسلام ملک سے محبت سکھاتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سچے مسلمان ملک اور مذہب دونوں کا احترام کرتے ہیں۔

اترپردیش کے سنبھل میں ان دنوں مسجد منہدم کرنے سے متعلق مخالفت کھل کرسامنے آرہی ہے، تووہیں دوسری طرف ’آئی لومحمد‘ مہم سے متعلق بھی طرح طرح کے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ اس درمیان سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق حیات نگرواقع ایک جشن غوث الوراء میں شامل ہوئے۔ اس دوران انہوں نے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے اس مٹی کے لئے جان دی ہے۔ ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری ہے۔ اسلام سکھاتا ہے، جس ملک میں رہو، اس سے محبت کرواوروفا کرو۔

ضیاء الرحمٰن برق نے کہا کہ اسلام کی محبت اورملک سے وفاداری ہے۔ وفادارہیں اوریہ چیزہمیں ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں اپنی تاریخ میں شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں پڑے گی، بلکہ فخرمحسوس کریں گے۔ آج ہماری جو نسلیں ہیں، وہی ہماری اپنی تاریخ کو بھول گئے ہیں۔ سچا مسلمان ملک اور مذہب دونوں کا احترام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مذہب، اپنے اسلام، اپنے عقیدے پر مضبوطی سے قائم ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہم اپنے ملک کے لئے بھی وفادار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے اس مٹی کے لئے جان دی ہے۔ ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری ہے۔ اسلام سکھاتا ہے کہ جس ملک میں رہو، اس سے محبت کرو اوراس کی وفا نبھاؤ۔

رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق کے اس بیان سے ٹھیک پہلے الہ آباد ہائی کورٹ سے مسجد کمیٹی کوجھٹکا لگا تھا۔ اس کے بعد سنبھل انتظامیہ نے مسجد منہدم کردی تھی۔ عدالت نے کمیٹی کو نچلی عدالت میں جانے کا حکم دیا تھا۔ اس پورے تنازعہ پررکن پارلیمنٹ نے کہا تھا کہ پیغمبرمحمد کا پیغام ہمیشہ امن اوربھائی چارے کا رہا ہے۔ ’آئی لومحمد‘ لکھنا یا پوسٹرلگانا نہ کسی کی عقیدت کوٹھیس پہنچاتا ہے اورنہ ہی کوئی غلط پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نام پرلوگوں کوگمراہ کرنا غلط ہے۔ بلڈوزرکارروائی پرانہوں نے کہا کہ سزا دینا عدالت کا کام ہے، انتظامیہ کا نہیں۔

سنبھل مسجد تنازعہ اور’آئی لومحمد‘ مہم پرسماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق نے کہا کہ مسلمان ہندوستان کے وفادار ہیں، کیونکہ اسلام ملک سے محبت سکھاتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سچے مسلمان ملک اور مذہب دونوں کا احترام کرتے ہیں۔

اترپردیش کے سنبھل میں ان دنوں مسجد منہدم کرنے سے متعلق مخالفت کھل کرسامنے آرہی ہے، تووہیں دوسری طرف ’آئی لومحمد‘ مہم سے متعلق بھی طرح طرح کے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ اس درمیان سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق حیات نگرواقع ایک جشن غوث الوراء میں شامل ہوئے۔ اس دوران انہوں نے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے اس مٹی کے لئے جان دی ہے۔ ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری ہے۔ اسلام سکھاتا ہے، جس ملک میں رہو، اس سے محبت کرواوروفا کرو۔

ضیاء الرحمٰن برق نے کہا کہ اسلام کی محبت اورملک سے وفاداری ہے۔ وفادارہیں اوریہ چیزہمیں ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں اپنی تاریخ میں شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں پڑے گی، بلکہ فخرمحسوس کریں گے۔ آج ہماری جو نسلیں ہیں، وہی ہماری اپنی تاریخ کو بھول گئے ہیں۔ سچا مسلمان ملک اور مذہب دونوں کا احترام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مذہب، اپنے اسلام، اپنے عقیدے پر مضبوطی سے قائم ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہم اپنے ملک کے لئے بھی وفادار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے اس مٹی کے لئے جان دی ہے۔ ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری ہے۔ اسلام سکھاتا ہے کہ جس ملک میں رہو، اس سے محبت کرو اوراس کی وفا نبھاؤ۔

رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق کے اس بیان سے ٹھیک پہلے الہ آباد ہائی کورٹ سے مسجد کمیٹی کوجھٹکا لگا تھا۔ اس کے بعد سنبھل انتظامیہ نے مسجد منہدم کردی تھی۔ عدالت نے کمیٹی کو نچلی عدالت میں جانے کا حکم دیا تھا۔ اس پورے تنازعہ پررکن پارلیمنٹ نے کہا تھا کہ پیغمبرمحمد کا پیغام ہمیشہ امن اوربھائی چارے کا رہا ہے۔ ’آئی لومحمد‘ لکھنا یا پوسٹرلگانا نہ کسی کی عقیدت کوٹھیس پہنچاتا ہے اورنہ ہی کوئی غلط پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نام پرلوگوں کوگمراہ کرنا غلط ہے۔ بلڈوزرکارروائی پرانہوں نے کہا کہ سزا دینا عدالت کا کام ہے، انتظامیہ کا نہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha