بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || حزب اللہ لبنان نے ٹرمپ کے منصوبے کے بارے میں حماس کے موقف پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا: ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کے بارے میں حماس کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، جو دیگر فلسطینی مقاومتی گروپوں کے ساتھ مشاورت اور ہم آہنگی سے اختیار کیا گیا ہے۔
حزب اللہ تحریک نے کہا: حماس کا موقف، جو جنگ بند کرنے پر زور دیتا ہے، مسئلہ فلسطین کے تئیں اس کی وابستگی اور فلسطینی عوام کے حقوق کو نظرانداز نہ کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔
حزب اللہ نے کہا: ہم عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام شعبوں میں فلسطینی عوام اور مقاومتی قوتوں کی حمایت کریں۔
تحریک نے کہا: جائز قومی حقوق پر مبنی فلسطینی قومی معاہدہ وہ فریم ورک ہے جس پر مذاکرات کی بنیاد استوار ہونی چاہئے۔
حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا: "یہ مذاکرات ـ دشمن کے پوری غزہ کی پٹی سے انخلاء، فلسطینی عوام کی نقل مکانی روکنے اور ـ فلسطینیوں کے لئے غزہ کی پٹی کے امور سنبھالنے کی راہ ہموار کرنے کا باعث بنیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ