3 اکتوبر 2025 - 21:17
ایران اسرائیل پر یکایک حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، لیبرمین

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع وزیر خارجہ اور سابق وزیر جنگ آویگدور لیبرمین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران صہیونی ریاست پر "یکایک حملہ" کر سکتا ہے۔ لیبرمین نے یہودی آبارکاروں سے کہا ہے کہ وہ محفوظ رہنے کے لئے پناہ گاہوں کے قریب رہیں اور چھٹیوں کے دوران احتیاط برتیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || جعلی صہیونی ریاست کے سابق وزیر خارجہ اور سابق وزیر جنگ آویگدور لیبرمین (Avigdor Lieberman) نے دعویٰ کیا کہ ایران سوکوت (عید خیام = Sukkot - چھ سے 13 اکتوبر کی چھٹیوں) کے موقع پر اسرائیل پر یکایک حملہ کر سکتا ہے۔

اسرائیل بیتینا (اسرائیل ہمارا گھر) پارٹی کے رہنما آویگدور لیبرمین نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا: "جو کوئی بھی یہ سمجھتا ہے کہ ایران کے معاملے خاتمہ ہو گیا ہے، وہ غلطی پر ہے اور دوسروں کو گمراہ کر رہا ہے۔ ایرانی اس وقت بھی سخت محنت کر رہے ہیں۔ وہ ہر روز اپنی دفاعی اور فوجی صلاحیتیں بڑھا رہے ہیں اور جوہری مقامات پر سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں"۔

ایران اسرائیل پر یکایک حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، لیبرمین

لیبرمن نے تعریفی انداز میں 'مغربی ممالک کے غیرقانونی اقدامات' کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک اتفاق نہیں ہے کہ 'پیشرو ممالک!' نے ایران کے خلاف پابندیاں واپس لانے کے لیے اسنیپ بیک میکانزم فعال کر دیا ہے۔ لگتا ہے کہ اس بار ایرانی یکایک حملہ کرکے ہمیں حیرت زدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں"۔

لیبرمن نے اپنے پیغام کے آخر میں اسرائیلی شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کی کابینہ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، اور جب تک اس کی تباہ کاریوں کو درست نہیں کیا جاتا، "ہمیں فوج اور اپنے آپ پر بھروسہ کرنا چاہئے۔ ہمیں محتاط رہنا چاہئے اور محفوظ پناہ گاہوں کے قریب رہنا چاہئے"۔

واضح رہے کہ ایران نے صہیونی سرغنوں کے اس طرح کے متعدد خدشوں کی تردید نہیں کی ہے اور کیا خوب کہا تھا شہید سید حسن نصر اللہ (رضوان اللہ علیہ) نے کہ: "جهزوا ملاجئكم؛ اپنی پناہ گاہوں کو تیار رکھو" گویا لیبرمین کو شہید سید حسن نصر اللہ کی بات اچھی طرح یاد ہے کہ آبادکاروں سے کہتا ہے: " محفوظ رہنے کے لئے پناہ گاہوں کے قریب رہیں۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha