اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے شمالی خراسان کے 3000 شہداء کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ جنگ میں اسرائیل کو اپنی تاریخ کی بدترین فوجی اور نفسیاتی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ محورِ مقاومت کی بھرپور مزاحمت اور شدید حملوں نے دشمن کو مکمل طور پر بوکھلا دیا۔
قالیباف کے مطابق جنگ کے پانچویں اور چھٹے روز ہی واشنگٹن اور لندن سمیت اسرائیل کے حامی ممالک جنگ رکوانے کے لیے ثالثی کی کوششوں میں لگ گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان، ایثار اور ثقافتِ شہادت سے حاصل ہوئی۔
اسپیکر نے کہا کہ دشمن یہ سمجھ رہا تھا کہ ایرانی قوم دباؤ میں آ جائے گی، مگر عوام نے اتحاد اور استقامت سے اس سوچ کو غلط ثابت کر دیا۔
محمدباقر قالیباف نے کہا کہ ایران کی اصل طاقت اس کے عوام کا ایمان، بصیرت اور شہداء کی قربانیاں ہیں، اور یہی طاقت دشمن کے تمام منصوبوں کو ناکام بناتی رہے گی۔
6 جنوری 2026 - 17:32
News ID: 1770342
ایران کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ میں محورِ مقاومت نے اسرائیل کو ایسی شدید اور غیر متوقع ضربیں دیں کہ پانچویں اور چھٹے دن دشمن اور اس کے عالمی حمایتی جنگ بندی کے لیے سرگرم ہو گئے۔
آپ کا تبصرہ