30 جنوری 2015 - 01:06
حزب اللہ کی بڑھتی ہوئي طاقت، اسرائيل کی تشویش

صیہونی حکومت کے وزیرخارجہ لیبرمین نے حزب اللہ کی طاقت و توانائی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کے وزیرخارجہ لیبرمین نے جمعرات کے روز ایک بیان میں شبعا کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کے قافلے پر حزب اللہ کے حملے پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بقول ان کے جوابی اقدام نہ کئے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی فوج، حزب اللہ کی طاقت و توانائی کے مقابلے میں مکمل ناتواں ہے- صیہونی حکومت کے وزیرجنگ موشہ یعالون نے بھی اسرائيلی فوج پر ہونے والی تنقید کے جواب میں حزب اللہ کی توانائی کے مقابلے میں اسرائیلی فوج کی ناتوانی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بکتربند گاڑیاں بھی اسرائیلی فوجیوں کو حزب اللہ لبنان کے میزائیلوں سے نہیں بچا سکتی تھیں- واضح رہے کہ صہیونی ریاست کی جارحیت کے جواب میں بدھ کے روز جنوبی لبنان کے مقبوضہ شبعا کے علاقے میں حزب اللہ کے ایک حملے میں کئی صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169