5 جنوری 2026 - 17:44
اپنے بڑوں سے پوچھ!؛ فضائلی کا ایلون مسک کو جواب

رہبر انقلاب کے ٹویٹ پر ایلون مسک کے ردعمل کے بعد، رہبر انقلاب کی کاوشوں کے تحفظ و اشاعت دفتر کے ایک رکن نے خطے میں امریکہ کی ناکامیوں کی تصاویر شیئر کر کے جواب دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر رہبر انقلاب کی کاوشوں کے تحفظ و اشاعت دفتر کے اکاؤنٹ نے دو دن پہلے "ہم دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے" کے موضوع پر ان کے بیانات کا ایک حصہ پوسٹ کیا تھا۔ کچھ دیر بعد ایلون مسک نے اس ٹویٹ کے نیچے لکھا: "کیا باطل خیال ہے یہ!"

 اپنے بڑوں سے پوچھ!؛ فضائلی کا ایلون مسک کو جواب

آج، رہبر انقلاب کی کاوشوں کے تحفظ و اشاعت دفتر کے رکن مہدی فضائلی نے، طبس آپریشن (1980) کی ناکامی، خلیج فارس میں امریکی فوجیوں کی گرفتاری (2016)، عین الاسد اڈے پر ایران کے میزائل حملے (2020)، اور قطری اڈے العدید پر میزائل حملے پر مشتمل ایک مشترکہ تصویر شیئر کر کے مسک کے اس موقف کا دستاویزی جواب دیتے ہوئے لکھا:

"اپنے بڑوں سے پوچھ!"

ایک ایسا ردعمل جو یاد دلاتا ہے کہ مسک طبس آپریشن کی ناکامی کے وقت صرف 8 سال کے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha