بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ لاس اینجلس پولیس نے اعلان کیا کہ یہ آگ شیورون (Chevron) کی ایل سیگنڈو (El Segundo) آئل ریفائنری میں بھڑکی ہے۔
آگ کے شعلے اور آگ کے گولے کئی کلومیٹر کے فاصلے سے دیکھے جا سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی پوسٹ کردہ خوفناک تصاویر اور ویڈیوز میں رات کی تاریکی میں اورنج رنگ کے شعلوں اور دھوئیں کے ستونوں کو آسمان کی طرف اٹھتے دکھایا گیا ہے۔
عينی شاہدین نے یہ بھی بتایا ہے کہ آگ کے پھیلنے سے پہلے، اچانک اور مسلسل گڑگڑاہٹ کی آواز سنی گئی ۔
حکام نے اب تک علاقے میں ہلاکتوں یا انخلا کی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی ہے، لیکن آگ اب بھڑک رہی ہے ۔
آتشزدگی کے طول پکڑنے کے بعد بنائی گئی دیگر تصاویر آسمان کی طرف اٹھتے ہوئے دھوئیں کے عظیم الشان ستونوں کو عیاں کر رہی ہیں۔
ایل سیگنڈو کا علاقہ لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بالکل جنوب میں واقع ہے، اور ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا اس واقعے نے ہوائی پروازوں میں خلل ڈالا ہے یا نہیں!
مقامی میڈیا کی براہِ راست نشریات سے معلوم ہوتا ہے کہ لاس اینجلس کاؤنٹی کی فائر بریگیڈ کی یونٹس ریفائنری کے ارد گرد تعینات ہیں اور تنصیبات سے اٹھنے والے شعلے اب بھی دیکھے جا سکتے ہیں ۔
ابھی تک معلوم نہیں ہے کہ یہ آگ کیسے بھڑکی یا رات میں بالکل کس وقت شروع ہوئی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
#آئل_ریفائنری
#دھماکہ
#لاس_اینجلس
آپ کا تبصرہ