اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، لاس
اینجلس آگ میں جل گیا، پورا علاقہ آگ کی لپیٹ میں ہے، بڑی طاقت ہونے کے بھڑکیں
مارنے والا امریکہ ـ جس کے منتخب صدر ٹرمپ نے مشرق وسطی کو آگ لگانے کی دھمکی دی
تھی ـ آگ بجھانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، فوج کو طلب کیا گیا ہے لیکن
فائدہ کوئی نہیں ہے، اور حکمران اور اپوزیشن جماعتیں آگ بجھانے کی سنجیدہ کوششوں
کے بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں۔
اب تک 10000 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں،
57 مربع میل کا علاقہ راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے، اور 2028 اولمپکس کے لئے لاس اینجلس
کی میزبانی کی صلاحیت متنازعہ بن گئی ہے۔ ان واقعات کے بیچوں بیچ ماہرین نے اپنی
تشویش کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس صورت حال میں اولمپکس کے کھیل امریکہ کے
لئے ایک نئی عالمی شکست کا سبب بن سکے ہیں۔
دائیں بازو کے قدامت پسند سیاستدان چارلی کرک (Charlie Kirk) نے
فاکس نیوز کے اناؤنسر جیسی واٹرس (Jesse Watters) کے
پروگرام میں شرکت کی اور بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی (IOC) سے
مطالبہ کیا کہ کھیلوں کا مقام بدل دے۔
واٹرس نے لاس اینجلس کی تباہی کو
"بائبل کی سطح کی تباہی" (Biblical level destruction)
قرار دیا۔
انھوں نے وفاقی حکومت کی شدید مداخلت کا مطالبہ
کرتے ہوئے کہا: ہم کسی طرح بھی لاس اینجلس کی تصویر دنیا والوں کو نہیں دکھا سکتے۔
پوری ریاست کیلی فورنیا ڈوب گئی ہے اور یہاں فوری طور پر مارشل لا نافذ ہونا
چاہئے۔
انھوں نے اسی طرح کے جذبات و احساسات کا مزید
اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ 2028 لاس اینجلس
اولمپکس کو فوری طور پر منسوخ کردا چاہئے۔ اگر تم فائر بریگیڈ کے نلکوں میں پانی
نہیں بھر سکتے ہو تو یقینا اولمپکس کی میزبانی کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے ہو۔
انھوں نے مزید کہا: تم دنیا کے مختلف کھلاڑیوں
کو لاس اینجلس کے بجائے ڈیلاس یا میامی لے جاؤ تاکہ وہ ایسے مقام پر ایک دوسرے کے
ساتھ کھیل سکیں جو پرامن ہو!
۔۔۔۔۔۔۔
اپنا سوال: غزہ کی تباہی میں امریکہ کا 80 فیصد
حصہ ہے، ہزاروں شہید ہوچکے ہیں اور گھر بار سے محروم ہوچکے ہیں، بات صرف تمہارے
حکمرانوں کی نااہلی تک محدود نہیں ہے، یہ تو انتقام ربانی ہے، کیا معلوم ڈیلاس اور
میامی بھی محفوظ اور پرامن رہیں: بَکْرے کی ماں کَب تَک خَیْر مَنائے گی۔
بسم الله الرحمن الرحيم
"وَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غَافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ
الظَّالِمُونَ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الْأَبْصَارُ؛
اور تم ہرگز اللہ کو ان کاموں سے غافل (و بے
خبر) نہ سمجھنا جو ظالم لوگ کررہے ہیں؛ اللہ تو بس انہیں ایک ایسے دن کیلئے ڈھیل
دے رہا ہے جس میں آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔"
"مُهْطِعِينَ مُقْنِعِي رُءُوسِهِمْ لَا يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ
طَرْفُهُمْ وَأَفْئِدَتُهُمْ هَوَاءٌ؛
لوگ بے تحاشا اپنے سروں کو اٹھائے ہوئے دوڑتے
جارہے ہوں گے، ان کی پلک بھی ان کی طرف نہیں لوٹ رہی ہوگی اور ان کے دل خالی ہوں
گے۔"
(سورہ ابراہیم، آیات 42-43)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

