اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امریکی
ذرائع نے کہا ہے کہ پیسیفک پیلیسیڈز کی سب سے بڑی آگ پر اب تک 11 فیصد جبکہ ایٹن
کے مقام پر لگنے والی آگ پر 27 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں
آئندہ چند دن میں مزید تیز ہوائیں چلنے اور آگ مزید پھیلنے کا امکان ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں لگی ہزاروں فائر فائٹرز آگ کو
بجھانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں، فی الحال مکمل طور پر نقصان کا اندازہ
لگانا ممکن نہیں ہے۔
دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران، میکسیکو اور کینیڈا
کے بعد "یوکرین!" نے بھی لاس اینجلس میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے مدد کی
پیشکش کی ہے۔
فائر فائٹرز بن کر لوگوں کے گھر لوٹنے والے
افراد کی گرفتاریوں میں نمایاں اضافہ ہؤا ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے تباہ شدہ شہر لاس اینجلس
میں جنگلات میں لگی آگ سے ہونے والی تباہی کے دوران فائر فائٹر بن کر لوگوں کے
گھر لوٹنے والے ایک مزید گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
امریکی ذرائع نے بتایا کہ لاس اینجلس کے مختلف
علاقوں میں لگی آگ کے دوران علاقے مالیبو میں فائر فائٹر کا لباس پہن کر گھروں میں
چوری کرنے والے ایک شخص کو حکام نے گرفتار کیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتاایا کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں
لگی آگ کے دوران شہر میں لوٹ مار کرنے کے واقعات میں ملوث لگ بھگ 29 افراد کو
گرفتار کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک شخص کو ہفتے کی
رات شہر میں کرفیو کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ جمعے کو 3
افراد کو چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نکتہ:
امام محمد باقر (علیہ
السلام) فرماتے ہیں کہ میرے والد امام علی بن الحسین زین العابدین (علیہ السلام)
نے شہادت سے قبل مجھ سے مخاطب ہو کر فرمایا: میں آپ سے وہی وصیت کرتا ہوں جو مجھے
اپنے والد حسین بن علی (علیہما السلا) نے فرمائی تھی:
"يَا بُنَيَّ إِيَّاكَ وَظُلْمَ مَنْ لاَ يَجِدُ عَلَيْكَ نَاصِراً
إِلاَّ اَللَّهَ؛
اس شخص پر ظلم کرنے سے ڈرو جس کا تمہارے مقابلے میں خدا کے سوا کوئی یار و
مددگار نہیں ہے"۔
امیرالمؤمنین علی (علیہ
السلام) رب متعال سے راز و نیاز کرتے ہوئے التجا کرتے ہیں:
"اللَّهُمَّ عَظُمَ سُلْطَانُكَ وَعَلاَ مَكَانُكَ وَخَفِيَ مَكْرُكَ
وَظَهَرَ أَمْرُكَ وَغَلَبَ قَهْرُكَ وَجَرَتْ قُدْرَتُكَ وَلاَ يُمْكِنُ
الْفِرَارُ مِنْ حُكُومَتِكَ"؛
اے میرے معبود تیری حکمرانی بہت عظیم ہے، تیرا مقام بہت بلند ہے اور تیری تدبیر خفیہ ہے اور تیرا فرمان آشکار ہے، اور تیرا قہر غالب ہے، اور تیری قوت و قدرت جاری اور نافذ ہے اور تیری حکومت سے فرار ہونا، ممکن نہیں ہے (دعائے کمیل)۔
110
اسے بھی دیکھئے:
تصویری رپورٹ: مظلوموں کی فریاد: دل دہلانے والی تصاویر اور ویڈیوز | ایل اے کی آگ بجھانے کا دنیا میں کوئی نظام ہی نہیں ہے، سی این این



