اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سودان کے ہم منصب محی الدین احمد سالم سے ملاقات کی جہاں دونوں نے اسلامی ممالک کے اتحاد اور تعاون کی اہمیت پر گفتگو کی تاکہ مشترکہ خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔ خاص طور پر انہوں نے فلسطینیوں کے نسل کشی اور صہیونی رژیم کی جارحیت کے خلاف مشترکہ مزاحمت پر زور دیا۔
اس ملاقات میں ایران اور سودان کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، اقتصادی، تجارتی، سائنسی، زرعی اور معدنی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ سودان نے اپنے ملک کی داخلی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سودان غیر ملکی مداخلت کے خلاف مضبوط ارادے کا حامل ہے اور امن و استحکام تک اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔یہ ملاقات اقوام متحدہ کی سالانہ جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں ہوئی۔
آپ کا تبصرہ