18 ستمبر 2025 - 11:02
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام کتاب خوانی مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلاب و طالبات میں انعامات تقسیم

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام ماہ محرم و ماہ صفر کے حوالے سے آنلائن اور آف لائن کتاب خوانی کا مقابلہ منعقد ہوا، جس میں ضلع کرگل اور بیرون ضلع سے 300 سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

اس مقابلے کے لیے علامہ سید میر حامد حسین ہندی کی تصنیف عبقات الانوار اور سید العلماء ثانی علامہ سید علی نقی نقوی (نقن صاحب) کی کتاب قاتلانِ امام حسین کا مذہب کو منتخب کیا گیا تھا۔

کتاب خوانی مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلاب و طالبات کے ناموں کا اعلان 17 ربیع الاول 1447 ہجری کو جشنِ صادقین کی پرمسرت مناسبت پر کیا گیا۔ اس موقع پر کامیاب شرکاء کو علمائے کرام کے دست مبارک سے انعامات سے نوازا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی نے کامیاب ہونے والے طلاب و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے علمی مقابلے نوجوان نسل میں مطالعے کے ذوق کو پروان چڑھانے اور دینی علوم سے آگاہی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha