بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر اپنی سفارتی مشاورتوں کا سلسلہ جاری رکھا، جو کہ فلسطین کی صورت حال اور غزہ میں انسانی بحران کا جائزہ لینے کے لئے جدہ میں ایران اور دیگر کئی ممالک کی کوششوں سے منعقد ہؤا۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات اور بات چیت کی۔
اس ملاقات میں فریقین نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت بالخصوص غزہ کی تشویشناک صورتحال اور فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی ریاست کے مسلسل جرائم کا جائزہ لیا اور صہیونی جارحیت کو فوری طور پر روکنے، انسانی امداد کی ترسیل اور غاصبانہ قبضے کے خطرناک منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی ممالک کے درمیان وسیع تر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔
اس ملاقات میں تہران اور ریاض کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حالیہ بات چیت کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، فریقین نے سیاسی، اقتصادی، سلامتی اور علاقائی شعبوں میں مشاورت جاری رکھنے اور تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں فریقوں نے علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے اور بات چیت، باہمی احترام اور ملکوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی نظم کی تشکیل میں ایران سعودی تعاون کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔
دونوں فریقوں نے علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے میں ایران اور سعودی عرب کے باہمی تعاون کے اہم کردار پر بھی زور دیا، اور بات چیت، باہمی احترام اور ممالک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی علاقائی نظام کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اتوار 24 اگست کو اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے ایک سفارتی وفد کی سربراہی میں جدہ روانہ ہوئے تھے۔ اس اجلاس کا مقصد غزہ میں انسانی تباہی کا جائزہ لینا، فوری امداد کی فراہمی کو مربوط کرنا اور غزہ پر مستقل قبضے کے صہیونی ریاست کے عزائم کے قانونی اور سیاسی پہلوؤں کا بھی جائزہ لینا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ