1 ستمبر 2025 - 10:05
صہیونیوں پر جہنم کے دروازے کھول دیئے جا رہے ہیں / ہمارا جواب تکلیف دہ ہوگا، یمنی افواج

یمنی افواج کے چیف آف اسٹاف نے صنعا پر حالیہ صہیونی جارحیت میں یمنی حکام کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونیوں نے اس جرم کا ارتکاب کرکے اپنے اوپر جہنم کے دروازے کھول دیئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمنی افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد الغماری نے اتوار اور پیر کی درمیان شب اپنی تقریر میں ـ جمعرات کے روز صہیونی جارحیت میں یمنی وزیر ا‏عظم اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر قائد انصار اللہ، سیاسی راہنماؤں اور ملت یمن کو تعزیت پیش کی۔

انھوں نے کہا: اسرائیلی دشمن کے ہاتھوں صنعاء وزیر اعظم اور کابینہ کے وزراء کی شہادت کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ غاصب ریاست نے جہنم کے دروازے اپنے اوپر کھول دیئے ہیں۔

انھوں نے کہا: یمنی حکام کی شہادت پر ہمارا رد عمل دردناک اور تکلیف دہ ہوگا اور ہم اس سلسلے میں مؤثر تزویراتی روشیں استعمال کریں گے۔

جنرل الغماری نے کہا: یہ صہیونی جرم ہمیں غزہ پٹی میں اپنے بھائیوں کی حمایت میں اپنے مستقل موقف سے ہرگز نہیں ہٹا سکے گا۔

انھوں نے کہا: میں یمنیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ مستقبل قریب میں جہنم کے دروازے دشمن پر کھول دیئے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha