25 اگست 2025 - 15:12
اقوام متحدہ غزہ میں فوجی مداخلت کا اعلان کرے، صدر آئرلینڈ

آئرلینڈ کے صدر نے، اقوام متحدہ کی طرف سے غزہ میں قحط اور غذائی قلت کے سرکاری اعلان کے بعد، صہیونی ریاست کی مذمت کرتے ہوئے اس خطے میں 'فوری بین الاقوامی فوجی مداخلت' کا مطالبہ کیا تاکہ غزہ میں انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کی ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی اخبار "یروشلم پوسٹ" نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا: "آئرلینڈ کے صدر مائیکل ڈی ہگنس (Michael Daniel Higgins) نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے ایک بین الاقوامی فورس تشکیل دے۔"

ہگنس نے آئرلینڈ کی قومی ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے نسل کشی کو عالمی تاریخ کا "ایک المناک دور" اور جمہوریت کے لئے خطرہ قرار دیا۔ یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آئرلینڈ کے صدر کی طرف سے صہیونی ریاست کی مذمت کے ساتھ ساتھ ـ خاص طور پر اقوام متحدہ کی طرف سے غزہ میں قحط کے باضابطہ اعلان کے بعد ۔ غاصبوں کے خلاف مغربی اور بین الاقوامی مذمتوں کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔

آئرلینڈ کے صدر نے اپنے انٹرویو میں، اس نسل کشی کو مدنظر رکھتے ہوئے ـ جس کا ان کے اقرار کے مطابق صہیونی ریاست غزہ میں ارتکاب کر رہی ہے ـ عالمی سطح پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے کردار کی توثیق کی ضرورت پر زور دیا تاکہ امداد کی ترسیل ممکن ہو جائے۔

اقوام متحدہ غزہ میں فوجی مداخلت کا اعلان کرے، صدر آئرلینڈ

انھوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتویں باب کا حوالہ دیا جس کے مطابق، سلامتی کونسل کو دنیا بھر میں تنازعات کے حل کے لئے فوجی طاقت کے استعمال کی اجازت دینے کا اختیار رکھنے والا واحد ادارہ جانا جاتا ہے۔

ہگنس نے غزہ تک امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے کے بارے میں کہا: "اگر جنرل اسمبلی کی کمیٹی کی ایک مخصوص فیصد حمایت کرے، تو حتی اگر سلامتی کونسل اپنے ویٹو کے حق کا استعمال کرتے ہوئے اسے روک بھی دے، تو سیکرٹری جنرل انسانی ہمدردی پر مبنی رسائی کو یقینی بنانے ایک بین الاقوامی فورس کے قیام کا مطالبہ کر سکتا ہے۔"

ہگنس نے اپنے انٹرویو میں مغربی کنارے کے علاقائی (زمینی) تسلسل توڑنے کے لئے صہیونی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ "جوابدہی کے بغیر دنیا" "جمہوریت کے لئے سب سے سنگین خطرہ" ہے۔

اقوام متحدہ غزہ میں فوجی مداخلت کا اعلان کرے، صدر آئرلینڈ

اس سے قبل، آئرلینڈ کے صدر نے روز جمعہ، غزہ میں جاری قحط اور جبری بھکمری کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے پیش نظر، غزہ میں بھوک پر مبنی اقوام متحدہ کی سرکاری رپورٹ،  حیرت انگیز نہیں ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، آئرلینڈ غزہ کی جنگ کے حوالے سے اپنے موقف اور فلسطینی عوام کی حمایت کی وجہ سے صہیونی ریاست کی مخالفت میں ثابت قدم یورپی ممالک میں سے ایک بن گیا ہے۔ آئرلینڈ نے گذشتہ سال فلسطین کو تسلیم کیا تھا اور اسی سال کے آخر میں، اسرائیلی ریاست نے ڈبلن، آئرلینڈ کے دارالحکومت میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا۔

آئرلینڈ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے کے صہیونی نوآبادیوں سے سامان کی درآمد کو جرم قرار دے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha