اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کی پارلیمان کے ایوان بالا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے اور فلسطین کے بارے میں سرکاری پالیسی تبدیل کرنے کے حق میں قرار داد منظور کر لی ہے۔
آئرلینڈ کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں اس قرارداد کی منظوری فلسطینیوں کی آزاد ریاست کے حق میں حمایت کے حالیہ سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے۔
قرارداد میں ڈبلن حکومت سے باضابطہ طور پر اپیل کی گئی ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کرے۔
قرارداد پیش کرنے والی اپوزیشن کی سینیٹر ایورل پاور نے کہا آئرلینڈ کو یہ واضح کرنا چاہیے کہ علیحدہ آزاد ریاست فلسطینیوں کا حق ہے۔
دوسری جانب آئر لینڈ میں صیہونی سفیر بوز ماودی نے اس قرارداد کے خلاف کافی کوششیں کیں۔
تاہم آئرلینڈ اور فلسطین کی یکجہتی مہم کی طرف سے اس قرارداد کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور اسے اسرائیل سے فلسطین پر قبضہ چھڑوانے کے لیے سفارتی سطح پر دباو کا نام دیا گیا ہے۔
فلسطینیوں کے حق میں تازہ لہر اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کی گئی 50 روزہ ہولناک جنگ کے بعد سامنے آئی ہے۔ جس میں 2100 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔
.......
/169