14 فروری 2014 - 20:30
صہیونی یونیورسٹیوں اور تحقیقی مراکز کے ساتھ بائیکاٹ

آئرلینڈ کی ایک سو بیس یونیورسٹیوں نے صیہونی یونیورسٹیوں اور تحقیقاتی مراکز کے ساتھ بائیکاٹ کردیا۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کی یونیورسٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی سول سوسائیٹی کی اپیل پر صیہونی یونیورسٹیوں اور تحقیقاتی مراکز کے ساتھ بائیکاٹ کردیا۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ بائیکاٹ، اس وقت تک جاری رہے گا جب تک صیہونی حکومت، انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی پابندی نہیں کرتی۔ واضح رہے کہ یورپی یونین نے گذشتہ برس کے آخر سے صیہونی کالونیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ یورپی یونین کے لائحہ عمل کے مطابق صیہونی کالونیوں میں جاری منصوبوں کے لئے مالی امداد نہیں دی جائے گي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲