4 جولائی 2013 - 19:30
اسنوڈن کی درخواست پر آئرلینڈ کا مثبت رد عمل

امریکی حکومت کے بھیانک راز فاش کرنے والےسی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کی جانب سے20 ممالک سے سیاسی پناہ دینےکی درخواست پرآیسلینڈ نے مثبت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

ابنا: آیسلینڈ کی پروگریسیوپارٹی نے اس ملک کی پارلیمنٹ میں ایک درخواست دی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ ایڈورڈ اسنوڈن کو فوری طور پر سیاسی پناہ دی جائے۔ اس درخواست کی بائیں بازو کی گرین جماعت اوروائٹسٹ پارٹی نے بھی حمایت کی ہے۔  امریکی سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے اخبار گارڈین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان ممالک میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو اسے آزادی دے اور آیسلینڈ بھی انہی ممالک میں سے ہے۔  واضح رہے کہ ویکی لیکس سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایڈورڈ اسنوڈن نے 20ممالک میں سیاسی پناہ دینے کی درخواست کی ہے ۔  اسنوڈن نے امریکہ کے خفیہ اور بھیانک جرائم کا پردہ فاش کیاہے جس سے امریکہ کو عالمی سطح پر سخت بدنامی اور ندامت کا سامنا ہے ......../169