17 مئی 2010 - 19:30

مسجد اقصٰی میں نماز جمعہ کے بعد اسرائیلی پولیس تشدد سے تیرہ نمازی زخمی ہوگئے۔ آئرلینڈ نے غزہ کا محاصرہ غیر انسانی اور ناقابل قبول قرار دے دیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے مسلمانوں پر تشدد کی ایک اور جارحانہ کارروائی کردی۔ قابض یہودی پولیس نے مسجد اقصیٰ سے نکلنے والے نمازیوں پر ربڑ کی گولیاں فائر کیں اور لاٹھی چارج کیا۔ پولیس تشدد سے متعدد نمازی زخمی ہوگئے جبکہ ایک فلسطینی خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ عالمی برادری محاصرہ اٹھانے کیلئے اسرائیل پر دباوٴ ڈالے۔ اہل غزہ کے ساتھ غیر انسانی سلوک ناقابل قبول ہے۔ مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ غزہ کا مسئلہ یورپی یونین کے فورم پر اٹھائیں گے

/152