22 جولائی 2025 - 02:51
مآخذ: ارنا
بیچارہ نوبیل اور بیچارہ امن!

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آج کی دنیا میں امن کے نوبیل انعام جیسے اعزازات زیادہ قابل اعتماد اور صداقت پر مبنی نہیں۔ جب اس اعزاز کی اقدار سیاست، امتیازی سلوک اور سچائی کو مسخ کرنے کا شکار ہو تو ہم صرف اتنا ہی کہہ سکتے ہیں: "بیچارہ نوبیل اور بیچارہ امن"۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کو امن کا نوبیل انعام دینے کی درخواستوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک منصفانہ اور مثالی دنیا میں، بلاشبہ نوبیل امن انعام جیسا انعام حاصل کرنے کے سب سے زیادہ مستحق افراد میں سے ایک محترمہ فرانچسکا البانی، ہیں، جو مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ ہیں۔ ایک ایسی شخصیت جو بے شمار دھمکیوں اور دباؤ کے باوجود اپنے آپ کو فلسطینی عوام کے حقوق کا محافظ سمجھتی ہیں اور اس راہ پر ثابت قدم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم ایسی مثالی دنیا سے افسوسناک دوری فاصلے پر اور بہت دور ہیں۔ نہ صرف انصاف کے شعبے میں، بلکہ ایسا لگتا ہے کہ ہم آج ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جو اقدار میں ہیراپھیری کے دور سے گذر رہی ہے۔ ایک ایسی دنیا جس میں امن کے نوبیل انعام کی تاریخ نیلسن منڈیلا جیسے ناموں سے مزین ہے، جنہوں نے نسل پرستی کے خلاف طویل ترین جدوجہد کی تھی؛ لیکن اب ہم ایک ایسے مقام پر ہیں جہاں نسل پرستی اور نسلی امتیاز، اس انعام کے لئے نامزدگی کی شرطیں ہیں! اور جن لوگوں پر رائے عامہ اور بین الاقوامی حکام نسل کشی اور جارحیت کے مرتکب ہونے کا الزام لگاتے ہیں، وہ خود کو امن کے انعام کی تجویز پیش کرنے کے لائق سمجھتے ہیں۔

بقائی نے کہا کہ یہ حقیقت نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ آج کے عالمی نظام میں اخلاقی معیارات کے انحراف کا اظہار ہے۔ دوسری جانب، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ یہ انعام پہلے شمعون پیریز جیسے لوگوں کو بھی دیا جا چکا ہے۔ وہ شخص جس کے ریکارڈ میں جنگ بھڑکانے اور فلسطینی زمینوں پر قبضے میں کردار ادا کرنے جیسے جرائم شامل ہیں۔ اسی لئے آج کی دنیا میں ایسے انعامات نہ تو قابل اعتماد ہیں اور نہ ہی صداقت پر مبنی۔ آخر میں، جب اس اعزاز کی اقدار سیاست، امتیازی سلوک اور سچائی کو مسخ کرنے کا شکار ہوں  تو ہم صرف اتنا ہی کہہ سکتے ہیں: "بیچارہ نوبیل اور بیچارہ امن"۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha