10 اکتوبر 2014 - 14:20
ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبل انعام مل گیا

پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی نے امن کا نوبل انعام حاصل کرلیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی نے امن کا نوبل انعام حاصل کرلیا۔ امن نوبل انعام کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ملالہ یوسف زئی اور کیلاش ستیارتھی کو مشترکہ طور پر امن کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔امن کا نوبل انعام 10 دسمبر کو اوسلو میں دیا جائے گا۔ کیلاش ستیارتھی بھارت میں بچوں کی تعلیم کے حوالے سے سرگرم ہیں۔17سالہ ملالہ یوسف زئی کو سوات میں خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے جدوجہد پر 9اکتوبر2012ءکودہشت گردوں نے گولی مار کر شدید زخمی کردیا تھا جس کے بعد انہیں علاج کے سلسلے میں اور اپنی اور گھر والوں کی جان کی حفاظت کیلئے برطانیہ منتقل ہونا پڑا تھا۔ملالہ یوسف زئی 12جولائی1997 کوسوات کےشہرمینگورہ میں پیداہوئیں۔ سابق صدر آصف زرداری نے ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبل انعام جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔آصف زرداری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی اور عوام پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف ہیں،آج پاکستان کےلیے ایک بڑی کامیابی کا دن ہے۔

.......

/169