ابنا: امریکہ میں اسرائیلی سفیر ران ڈرمر نے دعوی کیا ہے کہ امن کا نوبل انعام اسرائیلی فوجیوں کو ملنا چاہئے۔ ڈان ڈرمر نے بائیس جولائی کو واشنگٹن میں اسرائیل کے حامیوں کے اجلاس میں کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کے ناقابل تصور صبر و تحمل کے باعث امن کا نوبل انعام انھیں ملناچاہئے۔ ڈرمر نے دعوی کیا کہ ان اسرائیلی فوجیوں نے کسی ایک غیرفوجی فلسطینی کو نشانہ نہیں بنایا ہے۔ امریکہ میں اسرائیلی سفیر نے غزہ پر اسرائیلی یلغار پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تنقید کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجی مر رہے ہيں تاکہ بےگناہ فلسطینی زندگی گذار سکیں۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی تل ابیب میں ایک اجلاس میں بقول خود غزہ پٹی پر ہونے والے حملے میں اسرائیل کو پہنچنے والے نقصان پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاہے۔
.....
/169