16 جولائی 2025 - 14:53
ویڈیو | اسرائیل نے ایران سے جنگ بندی کی بھیک مانگی، مشہور امریکی نظریہ ساز

چنانچہ امریکی اس نتیجے پر پہنچنے کہ جنگ روکنے کا لمحہ آن پہنچا ہے۔ چنانچہ میں سمجھتا ہوں کہ امریکی نے بھی اور اسرائیلی بھی مستقبل قریب میں ایران کے خلاف اگلی جنگ شروع کرنے کے شوقین نہیں ہونگے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بین الاقوامی تعلقات کے نظریہ ساز اور شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر جان میئرشیمر، نے ایران کے خلاف صہیونی ریاست کی جارحیت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سخت جواب کے بارے میں کہا: "اسرائیل نے ایران سے جنگ بندی کی التجا کی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امریکی پروفیسر جان میئر شیمر اس ویڈیو انٹرویو میں کہتے ہیں:

حالیہ 12 روزہ جنگ کے بعد، میں نہيں سمجھتا کہ اسرائیلی ایرانیوں کے خلاف نئی جنگ شروع کرنے کے مشتاق ہوںگے؛ نیز میں نہیں سمجھتا کہ امریکی بھی اس جنگ کے بہت مشتاق ہوں گے۔

ایرانیوں نے اسرائیل کو بہت عظیم نقصانات سے دوچار کر دیا۔

جج انڈریو ناپولیتانو پوچھتے ہیں: کیا آپ کو یقین ہے کہ یہ نیتن یاہو تھا جس نے وائٹ ہاؤس سے جنگ بندی کی بھیک مانگی نہ کہ ایران نے؟

جواب: ایرانی نہیں تھے، یقینا ایرانی نہیں تھے، اسرائیلی تھے۔ نیز یہ حقیقت بھی موجود تھی کہ "ٹرمپ کو معلوم ہؤا تھا کہ ایرانی آبنائے ہرمز کے پانیوں میں بارودی سرنگیں بچھا رہے ہیں اور اس واقعے نے ٹرمپ انتظامیہ کو شدت سے خوفزدہ کر دیا۔

اور جیسا کہ میں نے کہا ہے اور شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس جنگ بندی کی حمایت کرنا ضروری تھی، جب ٹرمپ نے دیکھا کہ ایرانی اس سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

چنانچہ امریکیوں نے فیصلہ کیا کہ جنگ روکنے کا لمحہ آن پہنچا ہے۔ چنانچہ میں سمجھتا ہوں کہ امریکی نے بھی اور اسرائیلی بھی مستقبل قریب میں ایران کے خلاف اگلی جنگ شروع کرنے کے شوقین نہیں ہونگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha