30 جون 2025 - 16:20
ہم ایرانی کبھی کسی کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیا کرتے

سید عباس عراقچی نے لکھا: ایرانیوں کی نفاست اور استقامت ہمارے پرتعیش قالینوں میں واضح طور پر عیاں ہے جو گھنٹوں کی محنت اور صبر سے بُنے ہوئے ہیں۔ لیکن بحیثیت قوم، ہماری اصولی منطق سادہ اور سیدھی ہے: ہم جانتے ہیں کہ ہمارے پاس کیا ہے، ہم اپنی آزادی کی قدر کرتے ہیں، اور ہم کبھی اپنی تقدیر کا تعین کسی اور کو  نہیں کرنے دیتے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے ٹرمپ کی ہرزہ سرائیوں کا جواب دیتے ہوئے ایکس نیٹ ورک پر لکھا:

اگر صدر ٹرمپ کسی قسم کے کسی سمجھوتے کے خواہاں ہیں، تو انہیں انقلاب اسلامی کے رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے تئیں اپنا گستاخانہ اور ناقابل قبول لب و لہجہ ترک کرنا ہوگا، اور ان کے کروڑوں سچے پیروکاروں کی دل آزاری سے پرہیز کرنا ہوگا۔

ایران کے عظیم اور طاقتور لوگ، جنہوں نے دنیا کو دکھا دیا کہ کہ دشمن اسرائیلی ریاست کے پاس ہمارے میزائلوں کے نتیجے میں زمین بوس ہونے سے بچنے کے لئے اپنے "بڑے آقا" کی پناہ لینے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا، یقینا وہ ٹرمپ کی دھمکیوں اور گستاخیوں پر کان نہیں دھریں گے۔ اگر ان کی خام خیالی زیادہ بری غلطیوں کا باعث بنتی ہے تو ایران اپنی حقیقی صلاحیتوں کو آشکار کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا اور یوں پھر ایران کی طاقت کے بارے میں دشمنوں کا کوئی بھی وہم ختم ہوکر رہ جائے گا۔

خیر سگالی خیر سگالی کو اور احترام، احترام کو جنم دیتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha