اسلامی جمہوریہ ایران پر استکبار کی جارحیت
-
اسلامی جمہوریہ ایران پر صہیو-امریکی جارحیت؛
ایران پر جارحیت عالمی قوانین کی پامالی / انسانی حقوق مغربی منافقت کی بھینٹ چڑھ گئے، علی بحرینی
اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر نے امریکی اور صہیونی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے اقتداراعلی کے دفاع میں کسی بھی ادارے یا ملک کا منتظر نہیں رہے گا۔
-
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا X پیغام؛
ہم ایرانی کبھی کسی کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیا کرتے
سید عباس عراقچی نے لکھا: ایرانیوں کی نفاست اور استقامت ہمارے پرتعیش قالینوں میں واضح طور پر عیاں ہے جو گھنٹوں کی محنت اور صبر سے بُنے ہوئے ہیں۔ لیکن بحیثیت قوم، ہماری اصولی منطق سادہ اور سیدھی ہے: ہم جانتے ہیں کہ ہمارے پاس کیا ہے، ہم اپنی آزادی کی قدر کرتے ہیں، اور ہم کبھی اپنی تقدیر کا تعین کسی اور کو نہیں کرنے دیتے۔
-
ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی جارحیت؛
امریکہ اور اسرائیل کے مقابلے میں ایران کی مدد و حمایت سب پر واجب ہے، بحرینی عالم دین
قم میں بحرینی طلباء کے علمی ادارے کے سربراہ شیخ عبداللہ الدقاق نے کہا کہ صہیونی دشمن اور امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارحانہ حملے کیے ہیں، اور سب پر فرض ہے کہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اور ایران کی مدد کریں۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران پر صہیونی جارحیت؛
مسلم ممالک اسرائیل پر مؤثر پابندیوں کے نفاذ کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں، رجب طیب اردوان
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے مغربی رہنماؤں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ’غیر مشروط حمایت‘ فراہم کر رہے ہیں۔
-
وعدہ صادق-3؛
صہیونی ریاست کی تلخ جارحیت اور صہیونیوں کا تلخ انجام
ایران کے خلاف جنگ، اسرائیل کی جنگ نہیں ہے بلکہ مغربی دنیا کی ہے، یہ جنگ ایران کے خلاف نہیں ہے بلکہ کثیر قطبی دنیا قائم کرنے کے لئے کوشاں بڑی مشرقی طاقتوں کے خلاف بھی ہے؛ اس جنگ میں اگر روس اور چین اپنا حصہ ڈال دیں اور اس مغربی جنگ کو ٹال دیں اور ایران کی مدد کریں تو کثیر قطبی دنیا کی تشکیل ممکن ہوجائے گی اور اگر مدد نہ کریں اور ایران اس جنگ سے کامیابی کے ساتھ عہدہ برآ ہوجائے تو ان ممالک کو شرمندہ ہونا پڑے گا اور وہ اگلے علاقائی اور ایشیائی انتظامات میں ایران سے کوئی مطالبہ نہيں کر سکیں گے۔ بالفاظ دیگر، ایران بیک وقت اپنا اور روس اور چین سمیت برکس اور شنگھائی تنظیموں کے لئے لڑ رہا ہے، چنانچہ ان دو بڑی تنظیموں اور ان کے بڑوں کے بھی کچھ فرائض بنتے ہیں۔
-
ٹرمپ کی ہرزہ سرائیاں؛
احرار عالم امام خامنہ ای کے گرد متحد ہوجائیں / امریکہ اور اسرائیل ایران کو شکست دینے سے عاجز ہیں، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا: اسلامی جمہوریہ مظلوموں اور مقاومت، فلسطین اور قدس کی آزادی کی حمایت کی نمایاں علامت ہے، اور مطلق العنان امریکہ اور مجرم اسرائیل اسے شکست دینے سے عاجز ہیں۔
-
وعدہ صادق-3؛
ایران پہلی شرارت کے بعد غاصب صہیونی ریاست انتہائی بڑے جوابی حملے کے لئے تیار ہے؛ اعلیٰ سیکورٹی اہلکار
ایک اعلیٰ سیکورٹی اہلکار نے کہا: ایران نے پہلی شرارت کے بعد انتہائی بڑے جوابی حملے کے لئے تیاری کر لی ہے۔