اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے منگل کی رات سوشل نیٹ ورک ایکس پر لکھا کہ ایران نے برطانیہ اور JCPOA کے دیگر یورپی اراکین کے ساتھ نیک نیتی کی بنیاد پر کثیر جہتی رابطے رکھے ہوئے ہیں، یہاں تک کہ امریکہ نے انہیں مذاکرات میں شامل کرنے کے لیے کوئی آمادگی ظاہر نہیں کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر برطانیہ کا موقف ایران میں "صفر افزودگی" ہے، جو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے اور JCPOA کے بقیہ اراکین میں سے ایک کے طور پر برطانیہ کے وعدوں کی صریح خلاف ورزی ہے، تو ہمارے پاس اس بارے میں بات کرنے کے لیے مزید کوئی نکتہ نہیں بچے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے اگر برطانیہ کا مؤقف ایران کی "صفر افزودگی" ہے تو پھر ہمارے پاس اس بارے میں بات کرنے کے لیے مزید کوئی نکتہ نہیں بچے گا۔
آپ کا تبصرہ