بین الاقوامی خبررساں ادارہ اہلبیت(ع) ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اس اعلامیہ کا مکمل متن حسبِ ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
عزیز ایرانیو!
وطنِ عزیز کا دفاع - آپ کا 12 روز تک جاری رہنے والا یک جہت اور متحدہ قومی دفاع، خداوند کریم کی مدد، مقامِ معظم رہبری کی حکمت، بہادر اور طاقتور مسلح افواج، زیرک اور بصیر انٹیلیجنس اداروں، وفادار پولیس فورسز، خارجہ پالیسی کے دانشمندانہ اقدامات اور بالخصوص ہمیشہ بہادر عوامِ ایران کی حمایت سے - کامیابی سے ہمکنار ہؤا۔ اس عظیم یکجہتی اور اتحاد کے ماحول میں صہہونی ریاست اور اس کے آقاؤں کو ہتھیار ڈالنے اور جنگ بندی کی پیشکش کرنے پر مجبور کر دیا
سب کو معلوم ہے کہ قومی اتحاد کی حکومت امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں مصروف تھی کہ اسی اثناء ہماری سرزمین پر صہیونی دشمن وحشیانہ جارحیت نے کئی معصوم خواتین، بچوں، بے گناہ شہریوں، عزیز سائنسدانوں اور غیرت مند فوجی کمانڈروں کو شہید کر دیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی یہ رہی ہے کہ ہم کبھی کسی کے خلاف کا آغاژ نہیں کرتے، لیکن ہر جارحیت، زیادتی اور حملے کا خاتمہ ہم ہی کرتے ہیں۔
یہ عظیم تاریخی فتح سب سے زیادہ ان عوام کی مرہونِ منت ہے جنہوں نے اپنے صبر و استقامت سے دشمن کو اس کی حرص و ہوس سے پشیمان کرکے رکھ دیا۔ ایرانی قوم نے اس جنگ میں ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ہمارے وطن عزیز ایران کے پرچم تلے متحد، وفادار اور فداکار قوم ہے جو ہر مشکل میں اپنے وطن کے دفاع میں ثابت قدم رہتی ہے۔
اب ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ آپ عظیم قوم کے سامنے سرِ تسلیم خم کریں جو اپنی یکجہتی اور قومی اتحاد سے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی اور دشمن کو اس کے مذموم مقاصد تک پہنچنے سے روک دیا۔ ہم آپ کی خدمت کو اپنا فخر سمجھتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت تمام افکار کے اور سیاسی جماعتوں پر مشتمل اس قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے کو اولین ترجیح دیتی ہے جو ہم آہنگی اور اتحاد کی قَوسِ قُزَح ہے۔ ہم ملک کے انتظامی و تعمیلاتی اداروں، صحت کے کارکنوں اور خدمت رساں اداروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بنیادی سامان کی فراہمی، ضروریات پوری کرنے، بنیادی ڈھانچے کو محفوظ رکھنے اور عوامی نقل و حمل کو جاری رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اس قومی یکجہتی کو تمام ذوق و شوق کی موجودگی کے ساتھ برقرار اور جاری رکھنے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے جو یکجہتی اور اتحاد کی قوس قزح ہے۔ نیز ملک کے انتظامی اداروں، صحت کے کارکنوں اور خدمت رساں اداروں کی بہادرانہ کوششوں بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بنیادی ضرورت کی اشیاء کی فراہمی، بنیادی ڈھانچے کی حفاظت اور عوامی نقل و حمل کا کام جاری رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس کامیابی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کا مؤثر اور فعال کردار بھی قابل ستائش ہے۔
انقلاب اسلامی کے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی حکیمانہ تدابیر اور راہنمائیوں اور حکومت پر ان کے اعتماد کا شکریہ ادا کرنا اپنا فرض سمجھتی ہے۔ ہم یونیورسٹیوں کے اساتذہ، سول سوسائٹی کے کارکنان، سیاستدانوں، دانشوروں، فنکاروں، میڈیا سے وابستہ افراد اور تمام سیاسی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس حملے نے ثابت کر دیا کہ جب وطن کا معاملہ ہو تو تمام عوام قومی یکجہتی کے ساتھ، جان کی بازی لگا دیتے ہیں اور کوئی کٹھ پتلی ریاست ایران کی وحدت، قومی تشخص اور دفاعی طاقت کو کمزور نہیں کر سکتی۔
ہم ہمیشہ سے ایک ایک قوم تھے اور ایک قوم ہی رہیں گے۔
بدھ - 25 ژوئن 2025
حکومت اسلامی جمہوریہ ایران
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ