بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ ایران نے اسرائیل پر 25 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، جس سے حیفا، تل ابیب، یروشلم اور دیگر علاقوں میں دھماکے ہوئے، جبکہ اسرائیلی فورسز نے انٹرسیپٹ کرنے کی کوششیں کیں۔ اس حملے میں کئی زخمی ہوئے، جن میں ایک نوجوان کی حالت تشویشناک ہے۔ اس سے قبل اسرائیل نے بھی ایران پر حملہ کرتے ہوئے ایک جوہری سائنسدان کو نشانہ بنایا تھا۔
فرانسیسی صدر میکرون نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں اور بنیادی ڈھانچوں اور ایٹمی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی اور ایران سے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی اپیل کی۔
موجودہ تصادم کے خطرے کے پیشِ نظر عالمی برادری کی جانب سے فوری مداخلت کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قومی اواز کی تفصیلی رپورٹ کا خلاصہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ