بین الاقوامی اہل بیت(ع) اسمبلی ـ ابنا ـ کے مطابق، قم المقدسہ میں واقع جامعۃ الزہراء(س) کی طالبات نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے رہبر انقلاب کی شان میں گستاخی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے جس کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جواری ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی موت اور متکبر امریکی حکومت کے زوال کا جوّا کھیلا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ عظیم مقام ولایت کی توہین کرکے جان سے بھی پیارے رہبر امام خامنہ ای کی خدا حفاظت فرمائے۔
ہم، دنیا کے سب سے بڑے شیعہ حوزہ علمیہ جامعۃ الزہرا (سلام اللہ علیہا) کی طالبات اعلان کرتے ہیں کہ اگر کوئی جارحیت یا توہین ہوتی ہے؛ ہم عالم اسلام کی تمام طالبات کے تعاون سے اپنا فرض ادا کریں گی، یعنی اللہ کے لئے قیام کے کریں گی، اور ہم استکباری حکومت کو امن سے محروم کر دیں گی۔
مغرور حکومت کی تباہی اور امریکی حکومت کا زوال قریب ہے، لیکن ہم آپ کو خبردار کرتے ہیں؛ اگر ٹرمپ ہمیں مجبور کرتا ہے۔ ہم اس استکباری حکومت کو ـ اس سے کہیں پہلے کہ جو وہ سوچ رہے ہیں ـ مسلمانوں اور دنیا کے آزاد اور مظلوم انسانوں کے قدموں تلے روند کر ختم کرکے رکھ دیں گے۔
ہم علمأئے کرام، مراجع تقلید اور مدارس کے علماء سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ ٹرمپ ـ جو کہ ہمارے پیارے کمانڈر الحاج قاسم سلیمانی کا قاتل ہے ـ کے خلاف جلد از جلد ضروری فتویٰ جاری کر دیں۔
ہم قم، خراسان اور اصفہان کے مدارس میں ایرانی طالبات کے ساتھ ساتھ عالم اسلام ـ خاص طور پر شام، لبنان، بوسنیا اور ہرزیگوینا، پاکستان، افغانستان، ہندوستان، ترکیہ، چین، ملائیشیا، وینزویلا اور... کے مدارس کی طالبات اور فارغ التحصیل طالبات سے بھی پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ واضح اور مضبوط موقف اختیار کریں تاکہ دنیا کو اپنا رد عمل دکھا سکیں! کیونکہ ہم سب پر فرض ہے کہ سپریم لیڈر کی حمایت اور خالص محمدی اسلام کے حوالے سے اپنے فرائض اور مشن کو پورا کریں۔
آخر میں ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج میں شامل اپنے تمام بھائیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جو اسرائیل کی جعلی ریاست کو تباہ کرنے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو آزاد کرانے اور اپنے وطن ایران کے مقدس پانیوں اور سرزمین کے دفاع کے لئے دن رات جدوجہد کرتے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
دنیا کے سب سے بڑے شیعہ مدرسے جامعۃ الزہرا(س) یونیورسٹی کی طالبات
22 ذوالحجۃ الحرام 1446
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ