بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے اسلامی جمہوریہ ایران پر صہیونی ریاست کی گستاخانہ جارحیت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں اس نے اس وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کی اور اس سلسلے میں پوری دنیا میں اس اسمبلی سے منسلک "اہل بیتی لوگوں" کے کردار کے سلسلے میں بعض نکات بیان کیے۔
بیان کا مکمل متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ قاصم الجبارین
إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِینَ مُنتَقِمُونَ
غدیر کی مبارک اور مسعود عید کی آمد آمد پر، ہم غیر فوجی عوام کی شہادت پر ـ جن کا خون ایران کے اسلامی مجاہدین اور سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین کے خون میں مل گیا ہے، ـ انقلاب اسلامی کے رہبر معظم (حفظہ اللہ)، عزیز ہم وطنوں اور خصوصاً شہداء اور زخمیوں کے گرامی قدر خاندانوں کو تہنیت اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔
غاصب اور جرائم پیشہ صہیونی ریاست نے ایک واضح جارحانہ اقدام اور ناقابل تردید سنگین جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے، اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہے اور اس کے قومی مفادات اور علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تہران اور دیگر ایرانی شہروں کے کئی مقامات پر عوامی سلامتی پر یلغار کی ہے اور رہائشی علاقوں پر حملہ کیا ہے۔ یہ تمام جارحیتیں بین الاقوامی قانونی اصولوں اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ قانونی نظامات کی رو سے یکسر ناقابل قبول اور ناجائز ہیں، بلکہ یہ قدس شریف کو غصب کرنے والی صہیونی ریاست کی کمزوری، ذلت و خفت اور "اس ریاست کی تشخص سے محرومی" کی غمازی کرتی ہیں۔
صہیونی ریاست کی تزویراتی غلطیاں اور فاش خطائیں، ـ جو خونخوار امریکہ کی مکمل حمایت اور اسی کے اکسانے پر بے گناہ لوگوں کا خون بہانے پر مبنی ہیں، ـ توفیق خداوندی سے اُن کے لئے سخت اور تباہ کن نتائج ساتھ لائیں گے۔
دنیا کے آزاد خیال عوام، حق شناس طلباء اور بہادر و منصف اساتذہ کے ہم آہنگ موقف کے بعد، ـ جو تاریخ کی صحیح سمت میں کھڑے ہیں، ـ آج ہم سب یکجا محسوس کرتے ہیں: کہ ہم سب کو مل کر صہیونی خبیث اور دہشت گرد وجود سے نمٹنے کے لئے اجتماعی انداز سے عمل کرنا چاہئے۔
سب جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر اسلامی ایران کے خلاف جنگ در حقیقت حرم اہل بیت(ع) پر جارحیت ہے، اور آج دنیا کے تمم حریت پرسندوں اور اس اہل بیتی اسمبلی سے منسلک افراد، اونچی آواز سے چلا چلا کر اعلان کر سکتے ہیں کہ صہیونی دہشت گرد اور جارح ہیں اور ملت ایران بھی پہلے سے زیادہ اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اس طفل کش اور دہشت گرد ریاست کا زیادہ مضبوط جواب دے گی۔.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ