اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے ایران میں مشترکہ پریس کانفرنس میں جو موقف اختیار کیا ہے یہ پاکستانی قوم کی خواہشات اور خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا حق ہر اس ملک کو حاصل ہے جسے اپنی سلامتی کیلئے چیلنجز کا سامنا ہے؛ پاکستان نے بھی اسی حق کے تحت ایٹمی ہتھیاروں کا حق حاصل کیا۔
انھوں نے کہا: دنیا کے پانچ ممالک کے پاس اگر ایٹمی ہتھیار ہیں تو ان کو یہ جواز نہیں دیا جاسکتا کہ دوسرے ممالک کو رگیدنا شروع کردیں۔
علامہ شہیدی نے کہا: ایران کا ایٹمی پروگرام اس ملک کی اپنی ضروریات کی تکمیل کے لئے ہے۔
امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے مزید کہا: ایران متعدد بار اس موقف کا اظہار کرچکا ہے کہ اگر ہم ہتھیار بنانا چاہیں تو پوری دنیا بھی ہمیں روک نہیں سکتی ہم ہتھیار نہیں بنا رہے ہیں اور اجتماعی موت کا سبب بنانے والے ہتھیار بنانا حرام ہے۔ اور ہم جو ہتھیار بھی بنا رہے ہیں ان کا مقصد ملکی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے جنگی مقاصد نہیں ہیں جبکہ امریکہ، اسرائیل اور یورپ ہمیشہ سے ایران کا راستہ روکنے کے خواہاں رہے ہیں اور پابندیاں بھی لگاتے آئے ہیں۔
انھوں نے کہا: اس پس منظر میں پاکستان اور دوسرے ملک وہی موقف اختیار کرسکتے ہیں جو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اختیار کیا ہے؛ یہ معتدل اور انصاف پہ مبنی موقف ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور اُن کی ٹیم کو یہ موقف اختیار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت انصاف پہ مبنی موقف ہے، علامہ امین شہیدی

امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے ایران میں مشترکہ پریس کانفرنس میں جو موقف اختیار کیا ہے پاکستان کے عوام کی ترجمانی کرتا ہے۔ایٹمی ہتھیاروں کا حق ہر اس ملک کو حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ