9 مارچ 2022 - 14:43
حماس قیادت کاعلامہ امین شہیدی سے رابطہ؛ سانحہ پشاور پر پاکستانی قوم سےاظہارِ یکجہتی

فلسطین کی استقامتی تحریک حماس کےنمائندہ ڈاکٹر خالدقدومی نے امتِ واحدہ پاکستان کےسربراہ علامہ محمد امین شہیدی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی استقامتی تحریک حماس کےنمائندہ ڈاکٹر خالدقدومی نے امتِ واحدہ پاکستان کےسربراہ علامہ محمد امین شہیدی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حماس کے اداروں اور قیادت کی طرف سے کوچہ رسالدارپشاور کے المناک سانحہ پر امت واحدہ پاکستان اور پاکستانی قوم سے تسلیت وتعزیت کااظہارکیا۔ انہوں نےکہاکہ پرامن شہریوں کاقتل یاکسی مخصوص فرقہ کی نسل کشی ایک غیرانسانی فعل ہے؛سانحہ کوچہ رسالدارکے شہداءکالہوعالمِ اسلام کالہوہے۔جن انسان نمادرندوں نےیہ قبیح فعل انجام دیاہے،وہ مسلمان نہیں بلکہ کفراوراسلام دشمن قوتوں کےنمائندہ ہیں۔حماس شہدائےمسجدوامام بارگاہ کوچہ رسالدارکےخانوادوں کےساتھ اظہارِیکجہتی کرتی ہےاورشہداءکےایصالِ ثواب اوردرجات کی بلندی کےلئےدعاگوہے۔

انہوں نےکہاکہ دہشتگردی کا یہ واقعہ پاکستان کےمسلمانوں کی صفوں کےدرمیان اختلافات پیداکرنےاورفرقہ وارانہ جذبات کوہوادینےکےلئےاستعماری وطاغوتی طاقتوں کابہیمانہ ووحشیانہ اقدام ہےجوکسی بھی انسان کےلئےقابلِ قبول نہیں۔تشیع اورتسنن اسلام کےدوبازوہیں ؛یہ مشرکین،الحادی قوتوں اورطاغوتی حکمرانوں کی سازش ہےکہ اس قسم کےہتھکنڈوں سے دونوں مکاتب فکرکوآپس میں دست وگریباں کریں۔امتِ مسلمہ نےاپنی مشترکہ قوت کےذریعہ ان سازشوں کامقابلہ کرناہےاوردشمن کی سازشوں کوناکام بناناہے۔ڈاکٹرخالدقدومی نےفلسطینی اتھارٹی اورحماس کی طرف سےاظہارِیکجہتی کرتےہوئےعنقریب پاکستان کےدورےکی نویدبھی سنائی تاکہ فلسطینی وپاکستانی مسلمانوں کوایک دوسرےکےقریب لانےکےحوالہ سےہرممکن اقدامات کیےجائیں اورمل کراسلام دشمن قوتوں کامقابلہ کیاجاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242