اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے خانہ فرہنگ سفارت اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد کی جانب سے کتاب"صورتِ سلیمانی"کی تقریب رونمائی میں شرکت اورخطاب کیا۔ انہوں نے"صورتِ سلیمانی" کو شہیدجنرل قاسم سلیمانی کےحوالہ سے مفید اور قلوب پراثرانداز ہونے والی کتاب قرار دیتے ہوئے کہاکہ مترجم نے اس کتاب کے ذریعہ پاکستانی قوم کو قاسم سلیمانی سے قریب کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔
علامہ امین شہیدی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید محض ایرانی جنرل نہیں تھے۔ ہماراملک اسلامی جمہوریہ ہےاور اس ملک کے تصور کے خالق علامہ اقبال ہیں۔ اگر ہم اقبال کی نگاہ سے مردِمومن اوراسلام کی آفاقی تعلیمات کا جائزہ لیں تو اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ اگر چہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہماری شناخت کا ایک پہلو جغرافیائی ہے لیکن یہ ہماری مکمل شناخت نہیں ہے؛ ہماری اصل اور مکمل شناخت ہمارا نظریہ ہے جس کا تعلق اللہ، قرآن اورانبیاء علیہم السلام سے ہے۔اگر ہمارانظریہ آفاقی ہے تو پھر زمینی وجغرافیائی سرحدیں اسے محدود نہیں کرسکتیں۔ جب اس نقطہ نظر سے ہم اپنی تاریخ کا مشاہدہ کرتے ہیں تو اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ بہت کم ایسے لوگ ہیں جو انسانی معاشرہ کے قلب پر اثرانداز ہوئے۔ شہید قاسم سلیمانی کو محض ایک فوجی جنرل کی نظرسے دیکھنا ان کی غیرمعمولی شخصیت کے ساتھ زیادتی ہے۔ وہ فرزندِ اسلام تھےاور موجودہ امتِ اسلامی کے سب سے بڑے محافظ بھی!
ہم نےعملی طورپردیکھاکہ قاسم سلیمانی کاقیام جس سرزمین پربھی رہا،وہ اسی سرزمین کےباشندےتھے۔ایران میں ایرانی،عراق میں عراقی،لبنان میں لبنانی،فلسطین میں فلسطینی اورشام میں شامی عوام اورجوانوں کےساتھ شامی بن کرقیام کیا۔ان کی شناخت غیرمحدودتھی۔ان کی فکرنےاسلام کی آفاقی تعلیمات اورنظریہ کوپیش کیا۔عرب ممالک،پاکستان اوریورپ میں جہاں جہاں خداپرستی،استعمارستیزی،طاغوت سےجنگ،بیداری اورمبارزہ ہے،وہاں وہاں اس عظیم شہیدکی جدوجہدکےآثارموجودہیں اوروہاں کےلوگوں کےقلوب میں ان کےلئےعشق ومحبت کاسمندر موجزن ہے۔رہبرانقلاب اسلامی سیدعلی خامنہ ای نےشہید جنرل قاسم سلیمانی کوخراج عقیدت پیش کرتےہوئےکہاکہ اگرشہید کاجنازہ لبنان،شام اورپاکستان لےکرجاتےتووہاں کی عوام بےتابانہ اس جلوس میں شرکت کرتی۔اس کی وجہ کیاہے؟وجہ یہ ہےکہ جب انسان کی روح پاکیزہ ہوتووہ ہمیشہ فطرت کی آوازپرلبیک کہ کرسچائی کوقبول کرتاہےاورسچائی،بیداری اورشجاعت کےسامنےسرِتسلیم خم کرتاہے۔آج دنیاکےجس کونےمیں بھی بیدارضمیراورپاکیزہ روح کےحامل لوگ ہیں،خواہ وہ مسلم ہوں یاغیرمسلم،اگران کےاندرظلم سےنفرت اوربیداری کاجذبہ موجودہےتوان کاہیروایک ہی شخص ہوسکتاہےاوروہ شہیدجنرل قاسم سلیمانی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242