اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سربراہ امتِ واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی نے روسی صدر ولادیمیرپوتین کے آزادئ اظہار رائے کے حالیہ بیان کو بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیاہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے جمعرات کو سالانہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نےآزادئ اظہار کی حدود کے تناظر میں بیان دیا کہ شانِ رسالت میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شان رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گستاخی مذہبی آزادی کے خلاف ہے اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ہے۔ متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو پر حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ ایسی حرکتیں انتہا پسندی کی طرف لے جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آزادی آپ کے اردگرد لوگوں کو عزت دینے کا نام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242