28 مئی 2025 - 14:11
پوتن کے خلاف ٹرمپ کے سخت الفاظ پر روس کا شدید ردعمل، امریکہ کو دی تیسری عالمی جنگ کی دھمکی

روس کی سیکوریٹی کونسل کے ڈپٹی چیئر دِمتری میدویدیو اپنے ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا، ’’میں ایک ہی بُری چیز جانتا ہوں اور وہ ہے تیسری عالمی جنگ۔ امید ہے کہ ٹرمپ اسے سمجھتے ہیں۔‘‘

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یوکرینی شہروں پر مسلسل بمباری کرنے اور قتل عام پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ روس کے صدر ولادیمیر پوتن پر بھڑک اٹھے ہیں۔ ٹرمپ نے پوتن کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ’آگ سے کھیل رہے ہیں‘ اور اگر حالات ٹھیک نہیں ہوئے تو روس کے لیے واقعی بُری چیزیں ہو سکتی ہیں۔ ٹرمپ کے اس سخت الفاظ پر روس نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور تیسری عالمی جنگ کی دھمکی دے ڈالی ہے۔

روس کی سیکوریٹی کونسل کے ڈپٹی چیئر دِمتری میدویدیو اپنے ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا، ’’ٹرمپ نے پوتن کے بارے میں کہا کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں اور روس کے ساتھ وہ کچھ بُرا کر سکتے ہیں۔ میں ایک ہی بُری چیز جانتا ہوں اور وہ ہے تیسری عالمی جنگ۔ امید ہے کہ ٹرمپ اسے سمجھتے ہیں۔‘‘

Regarding Trump's words about Putin "playing with fire" and "really bad things" happening to Russia. I only know of one REALLY BAD thing — WWIII.
I hope Trump understands this!

— Dmitry Medvedev (@MedvedevRussiaE) May 27, 2025

امریکہ اور روس کے درمیان اس طرح کی بیان بازی سے یہ واضح ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ اس سے پہلے ٹرمپ کا بیان یوکرین جنگ کو لے کر پوتن پر امریکہ کے سخت رد عمل کا حصہ ہے۔ گزشتہ دنوں یوکرین میں بڑے ڈرون حملے کے بعد ٹرمپ نے پوتن کو ’پوری طرح پاگل‘ تک کہہ دیا تھا۔ امریکہ اس وقت روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر رہا ہے، ایسے میں یہ روس کی طرف سے تازہ بیان سفارتی دباؤ بڑھانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
مغربی ممالک نے پوتن پر الزام لگایا ہے کہ وہ جان بوجھ کر امن مذاکرات ملتوی کر رہا ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ یوکرین ان کے شہریوں پر حملے کر رہا ہے اور یہ جوابی کارروائی ہے۔ روس نے حال ہی میں امریکہ پر یہ الزام بھی لگایا تھا کہ وہ سفارتی حل کو ناکام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
وال اسٹریٹ جنرل اور سی این این کی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اس ہفتے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اتوار کو ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا تھا کہ وہ ’بالکل‘ اس پر غور کر رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ ٹرمپ کا یہ جارحانہ رویہ اور روس کی تیسری جنگ عظیم کی دھمکی آنے والے دنوں میں عالمی سیاست کو کس سمت میں موڑتی ہے۔
نکتہ:
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ شہروں پر میزائل حملے بہت بری چیز ہے اور انھوں نے روسی صدر کے خلاف غیر سفارتی الفاظ استعمال کئے تھے لیکن گویا دنیا نابینا اور بہری ہے اور وہ غزہ کو نہیں دیکھتی اور اس کی آواز نہیں سنتی اور نہیں جانتی کہ غزہ پر غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں امریکی بموں اور میزائلوں کے حملوں میں روزانہ کئی سو لوگ شہید اور زخمی ہو رہے ہیں اور اسلحے کی سپلائی واشنگٹن سے مسلسل جاری ہے، غزہ کے عوام کو اسرائیل نے امریکی مدد سے قحط اور بھکمری سے دوچار کر دیا ہے۔ عجب ہے کہ ٹرمپ کو غزہ والے انسان نظر نہیں آتے!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha