24 جولائی 2025 - 12:57
ترکیہ میں روس یوکرین مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا

ترکیہ میں روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہو گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، روسی خبر ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ ترکیہ کے شہر استنبول میں روس یوکرین وفود کے درمیان بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔ روسی اور یوکرینی وفود کے سربراہان کی براہ راست ملاقات ہوئی۔

مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ترک وزیرِ خارجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امید ہے فریقین تبادلہ کیے گئے میمورنڈم پر نتیجہ خیز بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد خون ریز جنگ کو جلد سے جلد ختم کرانا ہے۔

اس سے پہلے یوکرینی وفد نے انقرہ میں ترک صدر اردوان سے ملاقات کی۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین امن اور مکمل جنگ بندی کے لیے اہم اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha