بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || روسی وفاق کے سربراہ "ولادیمیر پوٹن" نے آج جمعہ کے روز شمالی نیٹو کے رکن ممالک کی یوکرین میں فوج بھیجنے کے بارے میں خبردار کیا۔
'مشرق اقتصادی فورم' میں خطاب کے دوران پوٹن نے کہا کہ غیر ملکی فوجی کیئف حکومت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچائیں گے۔
انھوں نے واضح کیا کہ اگر وہ یوکرین کی زمین پر آئے تو وہ روس کا نشانہ ہونگے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کے مطابق، انھوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا: "یوکرین کی نیٹو میں ممکنہ رکنیت ناقابل قبول ہے؛ گوکہ دوسری جانب، یورپی یونین میں [یوکرین کی] ممکنہ رکنیت اس کا جائز حق ہے"۔
روسی صدر نے امریکی صدر کے ساتھ یوکرین کے بارے میں براہ راست بات چیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: "کیئف رابطے کی درخواست کر رہا ہے اور میں تیار ہوں، لیکن میرے خیال میں یہ رابطہ بلا وجہ ہے۔ یوکرین میں زمینی معاہدے کی ممکنہ کسی بھی شکل کے لئے قانونی رکاوٹیں موجود ہیں"۔
اس رپورٹ کے مطابق، پوٹن نے یوکرین کی سلامتی کی ضمانتوں کی شرط کو قابل قبول قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ 'جنگ ختم ہونے کے بعد کے دور کے لئے روس بھی سلامتی کی ضمانتیں چاہتا ہے'۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ