7 مئی 2025 - 03:16
پاکستان پر بھارتی میزائل حملے شروع / پاکستانی کشمیر میں 9 اہداف کو نشانہ بنایا، بھارت / سرینگر ایئربس کو نشانہ بنایا، پاکستان + ویڈیوز + تصاویر

بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے شروع شروع کر دیئے ہیں اور بھارت کا کہنا ہے کہ اس نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 9 اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے سرینگر میں ایک فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے / تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ آٹھ پاکستانی شہری بھارتی حملوں میں جان بحق ہوئے ہیں اور پاکستانی ذرائع نے کہا ہے کہ پاک فوج نے پانچ بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ

پاکستانی کشمیر میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

بہاولپور اور مظفر آباد پر بھارتی فضائی حملے

رائٹرز نے عینی شاہدین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

مظفر آباد میں حملے کے بعد بجلی منقطع ہوئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت نے تین علاقوں سے پاکستان پر حملے کئے ہیں۔

انھوں نے ان حملوں کو بلاجواز اور اشتعال انگیز جارحیت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان جواب دے گا۔

قبل ازیں بھارتی فوج نے پاکستان کے اندر فوجی کاروائی کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ایک اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حکومت ہند نے اعلان کیا کہ جموں اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے ڈھانچوں کو ٹارگیٹڈ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس دوران 9 ٹھکانوں پر حملے ہوئے ہیں۔

نئی دھلی نے کہا ہے کہ حملوں کا مقصد کشیدگی میں اضافہ نہیں کرنا ہے بلکہ یہ صرف دفاعی حملے ہیں۔

پاکستانی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے ایک رافائل طیارے سمیت دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے۔ ایک طیارہ بہاولپور کے علاقے میں مار گرایا گیا ہے۔

پاکستان نے اگلے اڑتالیس گھنٹوں تک اپنی فضائی حدود تمام پروازوں کے لئے بند کر دی ہیں۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بہاولپور پر بھارتی حملوں میں ایک بچہ جان بحق اور دو دیگر عام شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

کشمیر کی کنٹرول لائن پر شدید گولہ باری کا تبادلہ ہو رہا ہے۔

مجموعی طور پر 15 پاکستانی، آج کے بھارتی حملوں میں جان بحق ہو گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کم از کم 3 عام شہری جان بحق اور 12 دیگر زخمی ہو گئے ہیں جبکہ بھارت نے کم از کم دو مسجدوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ "ہم جوابی حملے کی تیاری کر رہے ہیں"۔

بھارتی فوج نے پاکستانی علاقوں پر بھارت کے میزائل حملوں کی طرف اشارہ کئے بغیر، اعلان کیا: پاکستان نے جموں اور کشمیر میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ہے اور ہم مناسب موقع پر جواب دیں گے!

پاکستانی حکام نے اعلان کیا کہ بھارت پر جوابی حملے شروع ہو چکے ہیں جو ہنوز جاری ہیں۔ یہ حملے زمینی بھی ہیں اور فضائی بھی۔

توپوں کا تبادلہ بہت شدید ہے، گولہ باری کا تبادلہ لائن آف کنٹرول کے آس پاس کے علاقوں پونچھ، مینڈھر، راجوری اور بھمبر گلی میں ہو رہا ہے۔ دو ملکوں کے درمیان کشیدگی میں زبردست اضافہ ہؤا ہے۔

پاکستان نے سرینگر میں ایک بھارتی ایئر بیس پر میزائل حملہ کیا ہے اور میزائل نشانے پر لگے ہیں۔ پاکستانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی حملے بھارت کے اندر فوجی ٹھکانوں پر مرکوز ہیں۔

پاکستان نے کہا ہے کہ اس ملک کی فضائیہ نے دو بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا: ہم اس وقت بھارتی حملوں کا جواب دے رہے ہیں۔

انہوں نے بھارتی حملوں کو بزدلانہ اور مکارانہ قرار دیا اور کہا: بھارت کی مسلط کردہ جنگ کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔

انھوں نے کہا: پوری قوم پاکستانی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستانیوں کا جذبہ اور حوصلہ بلند ہے۔ ہماری فوج اور ہماری قوم دشمن کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ ہم دشمن کو اس کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ آٹھ پاکستانی شہری بھارتی حملوں میں جان بحق ہوئے ہیں اور پاکستانی ذرائع نے کہا ہے کہ پاک فوج نے پانچ بھارتی لڑاکا طیاروں نیز ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha