7 مئی 2025 - 16:12
قم: جامعہ روحانیت سندھ کی بھارت کی سرحدی جارحیت کی شدید مذمت، پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہار

مولانا راشد علی چانڈیو نے کہا کہ ہم وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، اور اس نازک موقع پر پوری قوم کو پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، جامعہ روحانیت سندھ کے صدر مولانا راشد علی چانڈیو نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی پر حملہ کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے ان حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

مولانا راشد علی چانڈیو نے کہا کہ جامعہ روحانیت سندھ پوری قوم کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم پاک فوج کے بہادر جوانوں کی قربانیوں، جذبہ ایمانی اور عوام کی شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ہر محاذ پر مادرِ وطن کا دفاع بہادری سے کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر بزدلی اور حماقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزي کی ہے، جس کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جامعہ روحانیت سندھ حکومتِ پاکستان اور افواجِ پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ جرأت مندانہ اقدام کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیں۔

مولانا راشد علی چانڈیو نے کہا کہ ہم وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، اور اس نازک موقع پر پوری قوم کو پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha