اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت صنعا کے ہوائی اڈے، عُمران سیمنٹ فیکٹری، العصر بجلی اسٹیشن اور الحزیز پاور ہاؤس پرصہیونی ریاست کے جنگی طیاروں کے منگل کے حملوں میں 3 افراد شہید اور 35 زخمی ہوگئے۔
اسی سلسلے میں یمن کی شہری دفاع کی تنظیم نے بھی اعلان کیا ہے کہ خدا کی مدد سے امدادی دستے العصر بجلی اسٹیشن میں لگی بجھانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
یمن کی شہری دفاع کی تنظیم نے بتایا ہے کہ صنعا انٹرنیشنل ایئر پورٹ میں بھی لگنے والی آگ نوے فیصد بجھا دی گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ذہبان اسٹیشن میں 80 فیصد اور حزیز پاور اسٹیشن ميں ساٹھ فیصد آگ بجھائی جاچکی ہے۔
اس تنظیم کے مطابق شہری دفاع کی تنظیم کے امدادی دستے دیگر گروہوں کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیوں اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ صہیونی ریاست نے منگل کی شام یمن کے دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سمیت مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔
صہیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے صنعا ایئر پورٹ پر 15 فضائی حملے کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

یمن کے محکمہ صحت نے دارالحکومت صنعا کے مختلف علاقوں پر غاصب صہیونی ریاست کے آج کے حملوں میں 3 افراد کے شہید ارو 35 کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے
آپ کا تبصرہ