بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ میجر جنرل محسن رضائی نے سماجی میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا: "ایران کی میزائل اور دفاعی صلاحیت نہ تو کسی بات چیت کا موضوع بنے گا، نہ اسے روکا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس پر قدغن لگائی جا سکتی ہے۔"
انھوں نے زور دے کر کہا: "اگر دشمن کسی بھی طرح کی نئی جارحیت کرتا ہے تو مسلح افواج کی دشمن کو جواب دینے اور ایرانی قوم کے دفاع کا عزم اور اس کی طاقت ماضی سے بالکل مختلف ہوگی۔"
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر مطلوب جنگی مجرم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اگر ایران اپنی جوہری تنصیبات دوبارہ تعمیر کرنا چاہے گا تو امریکہ ایران پر براہ راست حملہ کرے گا!
دوسری طرف سے اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے ڈاکٹر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام خط لکھ کر ٹرمپ کی ہرزہ سرائیوں کو لگام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ