بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛
- سینٹ میں اقلیتی گروپ کا سربراہ "چک شومر Chuck Schumer":
ٹرمپ ایک بے لگام دیوانے کی طرح ہرزہ سرائی کرتا ہے۔
"سی آئی کا سابق افسر لیری جانسن Larry Johnson":
ٹرمپ زوالِ عقل اور الزیمر سے دوچار ہؤا ہے۔ وہ حقائق سے بے خبر ہے اور ایرانیوں کے قربانی اور استقامت کا ادراک کرنے سے عاجز ہے۔
امریکی میڈیا کارکن "اسٹیون بشلس":
ٹرمپ کا یہ پیغام مضحکہ خیز نہیں بلکہ بےبسی سے بھی پرے ہے۔ وہ ایک مستحکم شخص ہے، جس کو طاقت کی چوٹی کے قریب نہيں ہونا چاہئے۔ کابینہ اورکانگریس کے تمام اراکین اس کی فوری برطرفی کا مطالبہ نہ کرکے، اس صورت حال میں برابر کے شریک ہیں۔
ٹرمپ کی بھتیجی "میری ٹرمپ Mary J. Trump":
مسئلہ صرف یہ نہیں ہے کہ ڈونلڈ نے یہ ہولناک پیغام شائع کیا ہے، مسئلہ یہ ہے کہ کوئی بھی اسے روک نہیں سکا ہے۔ اس سے بھی بدتر، کسی نے سوچا تک نہیں ہے کہ اسے اس کو روکنا چاہئے۔
سینیٹر برنی سینڈرز:
یہ ایک خطرناک اور غیر متوازن شخص کی ہذیان گوئیاں ہیں۔ کانگریس کو اب اسی وقت اقدام کرنا چاہئے۔ اس جنگ کو ختم کرو۔
اسرائیل کا حامی مشہور برطانوی اینکر "پیرس مورگن Piers Morgan":
یہ ٹویٹ شرمناک ہے۔
جناب صدر! اسے مٹا دو، مگر یہ کہ سب کو بتانا چاہو کہ اپنی عقل کھو گئے ہو۔
اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس میں ایران ڈیسک کا سابق سربراہ *ڈینس سٹرونوویچ "Dennis Citrinowicz":
ٹرمپ کا ٹویٹ ایک قابل فہم مایوسی اور اداسی کو نمایاں کر رہا ہے۔ اس مایوسی نے ایران کے نظام حکومت کے اصولی عدم ادراک سے جنم لیا ہے۔ آج کا ایران اس ایران سے بہت زیادہ مختلف ہے جس کا ٹرمپ کو اپنے پہلے دور میں سامنا تھا۔ واضح ہے کہ ایرانی پسپا نہیں ہونگے اور ٹرمپ مجبور ہوگا کہ آبنائے ہرمز کی نئی حقیقت ـ جو ایران کے مفاد میں ہے ـ کے ساتھ سمجھوتہ کرے۔
نکتہ:
گوکہ ٹرمپ نے انتہائی شرمناک، گستاخانہ اور گندا لہجہ اختیار کیا ہے لیکن ہمارے صارفین بھی اس کے ضمن میں انتہائی بے بسی اور عاجزانہ درخواست کو اچھی طرح محسوس کر سکتے ہیں: آبنائے ہرمز کھول دیجئے پلیز۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ