اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کے صوبہ فارس میں سپاہ فجر کے نائب کمانڈر سردار ہاشم جمالی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق میں رہبرِ شہید انقلاب اسلامی کی تشییع میں لاکھوں افراد کی شرکت نے عالمی سطح پر ایک واضح پیغام دیا کہ امتِ مسلمہ متحد ہے، ولایت کی پیروکار ہے اور رہبرِ شہید کے خون کا بدلہ لینے کے عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیغام صرف ایران کے عوام نے نہیں دیا بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کر کے اسے عالمی برادری تک پہنچایا۔
سردار جمالی نے مزید کہا کہ اس عظیم عوامی شرکت نے ایران اور عالمِ اسلام کے عوام کی بصیرت، شعور اور انقلابِ اسلامی کے نظریات سے وابستگی کو اجاگر کیا اور یہ ثابت کیا کہ وہ ولایت اور اسلامی انقلاب کے اہداف کے دفاع کے لیے متحد اور یکجا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی یہ بھرپور شرکت قومی یکجہتی کی علامت ہے۔ دشمن ہمیشہ اختلاف اور تفرقہ پیدا کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، لیکن ایران کے عوام اپنی بصیرت اور ہوشیاری سے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیتے ہیں اور اس کے فریب میں نہیں آتے۔
سپاہ فجر فارس کے نائب کمانڈر نے گزشتہ چند ماہ کے دوران مختلف مواقع پر عوام کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام ہمیشہ اپنے نظام، انقلاب اور وطن کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، اور یہی قومی حمایت ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔
انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ مسلح افواج کے ایک سپاہی کی حیثیت سے ہم ایران کے عوام کے خدمت گزار ہیں، ان کے جذبے پر فخر کرتے ہیں اور ان کی حمایت کو اپنی سب سے بڑی طاقت سمجھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ