12 جنوری 2026 - 20:30
امریکہ کے مداخلت پسندانہ بیانات پر ایران کا سلامتی کونسل کے نام خط

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے نام ایک خط میں امریکہ کے مداخلت پسندانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے نام ایک خط میں امریکہ کے مداخلت پسندانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

سلامتی کونسل کے نام ایران کے خط میں کہا گيا ہے کہ امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ گٹھ جوڑ کے ذریعے ایران میں جان بوجھ کر بدامنی اور تشدد پھیلانے کی غرض سے دھمکیوں اور اشتعال انگیزی کی شکل میں، امریکہ کے غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

سلامتی کونسل کے نام ایران کے مستقل مندوب کے خط میں آیا ہے کہ عالمی قوانین کا کوئی بھی اصول اور ضابطہ کسی بھی حکومت کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ انسانی حقوق کے لبادے یا عوام کی حمایت کی آڑ میں کسی دوسرے ملک میں تشدد کو ہوا دے ، معاشرے میں افراتفری پھیلائے یا بلوؤں کی منصوبہ بندی کرے۔

امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے نام اپنے خط میں واضح کیا کہ ہے کہ اس قسم کے تمام دعوے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں اور مذکورہ معاملات کو دباؤ، دھمکیوں اور مداخلت پسندانہ پالیسیوں کا جواز فراہم کرنے کا ہتھکنڈا نہیں بنایا جاسکتا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha