18 جنوری 2026 - 18:59
ایران کے ساتھ روابط جاری رکھیں گے، وینزویلا کا امریکہ کو دوٹوک جواب

وینزویلا کی عبوری صدر نے امریکی مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا ایران سمیت کسی بھی ملک سے روابط برقرار رکھنے میں خودمختار ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، وینزویلا کی عبوری صدر روڈریگز نے کہا ہے کہ 3 جنوری کو امریکی کاروائی دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر سیاہ دھبہ ہے۔ ان کی حکومت مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وینزویلا ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے اور روس، چین، ایران اور کیوبا سمیت کسی بھی ملک سے سفارتی تعلقات رکھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے منشیات کی سمگلنگ کا الزام لگا کر وینزویلا کے خلاف جارحیت کی اور صدر مادورو کو ان کی اہلیہ کے ہمراہ گرفتار کرکے نیویارک پہنچا دیا۔ واشنگٹن جنوبی امریکہ میں قائم بائیں بازو کی حکومتیں ختم کرکے خطے میں اجارہ داری قائم کرنا چاہتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha