19 جنوری 2026 - 14:08
مآخذ: ارنا
ایران کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے: روسی تجزیہ نگار

روسی تجزیہ نگار اور مصنف نیکولائی استاریکوف نے ایران سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے امور میں امریکہ اور مغربی ملکوں کی مداخلت کو بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، روسی تجزیہ نگار اور مصنف نیکولائی استاریکوف نے ایران سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے امور میں امریکہ اور مغربی ملکوں کی مداخلت کو بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ امریکہ، برطانیہ اور بعض مغربی ممالک دیگر ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرکے، 24 اکتوبر 1970 میں منظور کیے جانے والے بین الاقوامی حقوق سے متعلق اعلامیہ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے ایران ، وینزویلا، گرین لینڈ اور یوکرین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور مغربی ملکوں نے مذکورہ ممالک میں مداخلت کرکے، عالمی حقوق کے اعلامیے کی تمام شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

 روسی تجزیہ نگار نے کہا کہ عالمی حقوق کے اعلامیے کے مطابق کوئی بھی ملک اپنے سیاسی مقاصد کے حصول یا مراعات حاصل کرنے کے لیے دوسرے ملکوں کو اپنے اقتصادی اور سیاسی اور دوسرے اقدامات کی پیروی پر مجبور نہیں کرسکتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس اعلامیے کے تحت کسی بھی ملک کو اس بات کا حق حاصل نہیں کہ وہ کسی دوسرے ملک کی حکومت گرانے کے لیے تخریب کاری کرے یا دہشت گردانہ اور مسلح کاروائيوں کی منصوبہ بندی کرے۔

روسی تجویہ نگار نے کہا کہ عالمی قوانین اور ضابطوں کے تحت کسی بھی ملک کو دوسرے کے ممالک کی اندرونی جھڑپوں میں بھی مداخلت کا حق حاصل نہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha