16 جنوری 2026 - 14:47
ایران میں امریکی مداخلت اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں، روس

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ ماسکو امریکہ کی جانب سے ایران فوجی مداخلت کی دھمکیوں کی مذمت کرتا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے گذشتہ ہفتے ایران میں ہونے والے فسادات کے بارے میں امریکی موقف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماسکو ایران کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی شدید مذمت کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نبنزیا نے کہا کہ امریکہ سلامتی کونسل کے اجلاس کے ذریعے ایران پر مزید دباؤ بڑھانے اور حکومت بدلنے کا قصد رکھتا ہے۔

انہوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی شہریوں کو حکومتی اداروں پر قبضے کی اپیل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان بیانات سے ایران میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ اس وقت ایران میں حالات کنٹرول میں ہیں اور حکومت امن و امان قائم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

روسی نمائندے نے امریکی رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر خارج ہوگیا اور گذشتہ مہینوں کے دوران یورپی ممالک کے ساتھ مل کر اسنیپ بیک میکانزم فعال کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ اور یورپ کے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha